اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔

جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں چھٹی اور جولائی میں دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، وہ 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی پھر 4 سے 22 اگست تک چھٹی پر ہوں گی۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کے کیسز، حبس بےجا میں رکھنے اور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنیں جائیں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق اسٹے آرڈر سے متعلقہ کیسز اور دیگر کیسز جن میں جلدی ہو وہ مقرر ہوسکیں گے، ڈائری برانچ کیسز فائلنگ کےلیے کھلی رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اور جسٹس کے مطابق اگست میں ہوں گے

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا: محسن نقوی

اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ثناء یوسف اور سردار فہیم قتل کیس سمیت 15ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی محمد شعیب، ایس ایس پی عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی، ڈی ایس پی سلیمان شاہ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن ٹیمز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ویلڈن اسلام آباد پولیس، آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔

جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی

محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل اور ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پروفائل کیسز کو انتہائی قلیل مدت میں حل کیا، شاندار کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی جواد طارق اور ٹیم خصوصی داد کی مستحق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پولیس اسی جذبے سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت جاری رکھے گی، آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل رانا وسیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے21 سال سے بطور کانسٹیبل کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد کے تحت ترقی دینے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • این ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ : بچی سے لاتعلقی،حق مہر واپسی کا انوکھا مقدمہ، جسٹس محسن کیانی برہم، والد کو خرچہ ادا کرنے کا حکم
  • جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر چھٹی نہیں کریں گے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ قائم مقام چیف جسٹس تیسرے نمبر پر
  • اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا: محسن نقوی
  • مون سون کی یلغار، بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور