جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
آفس آرڈر میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار کی جولائی میں چھٹی ہوگی ، وہ اگست میں کیسز سنیں گے۔
آفس آرڈر میں کہنا ہے کہ جسٹس خادم حسین ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس ارباب طاہر اگست میں چھٹی پرہوں گے ،جولائی میں دستیاب ہوں گے۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق 21 جولائی سے30اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور یکم سے 20 جولائی دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز14 سے 18جولائی پھر 4 سے 22 اگست چھٹی پر ہوں گی۔
جسٹس محسن کیانی اور جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔
آرڈر میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ میں ضمانت کے کیسز ، حبس بے جامیں رکھنےاور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنے جائیں گے۔
اسٹے آرڈر سے متعلقہ ودیگر ارجنٹ کیسز مقرر ہوسکیں گے اور دائری برانچ کیسز فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک ساتھ 4 چھٹیاں بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری، 12 ربیع الاول، یومِ دفاع اور ویک اینڈ کی بدولت 4مسلسل تعطیلات متوقع ہیں، جنہیں شہری مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منا سکیں گے۔
محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست 2025 (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بروز جمعہ، 5 ستمبر کو ہوگی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔
جمعہ کے بعد، ہفتہ 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا امکان ہے۔اس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ہفتہ 7 ستمبر اور اتوار 8 ستمبر کو معمول کے ویک اینڈ کے سبب تعطیلات ہوں گی، یوں عوام کو مسلسل چار دن کی چھٹی میسر آئے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا.
Post Views: 5