محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کی توقع ہے۔ خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسی ٰخیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات اور مستونگ میں بارش جبکہ خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش کا امکان ہے جبکہ وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 5 جولائی سے شروع ہو گا، 5 سے 10 جولائی کے دوران پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کاامکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشیں متوقع ہیں۔ منڈی بہاؤ الدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا،بھکر اور میانوالی میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، 6 سے 8 جولائی کے دوران بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارشوں کاامکان ہے۔ بہاولنگر، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں، ہل ٹورنٹس اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، شمالی اور وسطی پنجاب کے شہروں میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، واسا، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات چند مقامات پر بارشوں کا خان اور

پڑھیں:

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب و لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
  • 5 سے 8 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان اور سیلاب کا خطرہ
  • بلوچستان: 4 سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان
  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی؛ کئی علاقوں میں سیلاب و لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
  • پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور میں حبس برقرار رہنے کا امکان
  • مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا
  • پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
  • پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ