اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔

جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور استور میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 48،جہلم38،منگلہ29، اسلام آباد (ایئرپورٹ 29، سید پور 09، گولڑہ 05، بوکرا 03، زیرو پوائنٹ 02)، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 11، پیرودھائی 08)، اٹک 14،گجرات04، گوجرانوالہ01، خیبر پختونخوا: تخت بائی 38، کاکول 17، لوئر دیر 08، چراٹ 04، سیدو شریف 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 13، سٹی12)، راولاکوٹ 03، کوٹلی02،بلوچستان: ژوب18،گلگت بلتستان:استور میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی48، دالبندین 47، دادو،سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بالائی پنجاب اسلام ا باد پر تیز

پڑھیں:

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں  ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ 

 بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارشوں کی پیشگوئی
  • 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
  • پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور میں حبس برقرار رہنے کا امکان
  • لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
  • کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں بادل برسیں گے؟