2025-10-05@02:33:50 GMT
تلاش کی گنتی: 429

«بارش کی توقع ہے»:

    پشاور:۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے، ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی...
    2025 کا ریاض بین الاقوامی کتب میلہ، جو ادب اتھارٹی برائے اشاعت وترجمہ کے زیرِ اہتمام ’ریاض پڑھ رہا ہے‘ کے عنوان سے جاری ہے، اپنے دوسرے روز بھی علم وادب کے متوالوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ میلہ جامعہ امیرہ نوره میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں کتابوں کے شائقین، طلبہ، محققین اور اہلِ قلم بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ علمی و ثقافتی رنگوں سے مزین یہ میلہ علم و فن کے متنوع پہلوؤں کو ایک ہی جگہ سموئے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں بین الاقوامی کتب میلہ، دلچسپی کا مرکز بن گیا انتظامیہ نے زائرین کے لیے مفت بس سروس فراہم کی ہے، جب کہ ریلوے اسٹیشن سے جامعہ تک ٹیکسی کا کرایہ اوسطاً 25 ریال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے ناٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو افواہ قرار دے دیا۔ یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔ روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ مغربی ممالک صرف یوکرین کا استعمال کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
    پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،       آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تاہم اس جیت کے بعد کھیل کے میدان میں سیاست کا رنگ بھی غالب آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہی کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is the same – India wins! Congrats to our cricketers. — Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025 ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن...
    اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے ججوں نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے والد کے ساتھ بیٹا بیٹی کے لڑائی جھگڑے کے کیس کی  سماعت کی، جس میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ والد نے دوسری شادی کی ہے اب بیٹا بیٹی کو گھر سے نکالنا چاہتے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ  دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ والد دوسری شادی کے بعد گھر چھوڑ گئے، بچوں نے نہیں نکالا۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے  استفسار کیا کہ بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔ Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمرا بریفننگ طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت  کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفننگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے...
    بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی...
    سینیٹر فیصل واؤڈا— فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں، ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر...
     اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔  یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔  اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں، ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جمہوری ملک نہیں بلکہ اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن ہے اور نسل کشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ حماس کے مذاکرات کار بنے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک قطری شہری بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’ آج قطر، کل ترکیہ‘، کیا اسرائیل کا اگلا ہدف استنبول ہے؟ امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس کا وزیر اعظم فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ ایسی ریاست کبھی قائم...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کی صورتحال کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ 80 سال قبل متعدد ممالک نے عالمی امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی تھی، تاہم آج یہ ادارہ مختلف جانب سے اپنی صلاحیتیں محدود کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبربورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت کے د وران جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ  ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وکیل کا کام ہوتا ہے جج کو بکری سے شیر بنانا، اگر کوئی جج بکری بنا ہو تو اس کو شیر بنا دیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبربورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی کا سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ  ہوا۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان ، کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ اپنا کیس...
    حال ہی میں سینیئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کیرئر سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ انٹرویو میں توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن ان کی اداکاری اور انداز سے متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میری نقل کیوں کرتے ہیں لیکن وہ برسوں سے یہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا نام بھی لیا ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہےکہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس ان لوگوں کو واپس نہ کی جنہوں نے اسے بنایا تھا تو افغان حکومت کو ایک بار پھر برے دن دیکھنے کو ملے گے، اس بیس کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ہم اسے برقرار رکھنے جا رہے تھے۔امریکی صدر  کاکہنا تھا کہ بگرام ایئربیس پر دوبارہ امریکی فوجی موجودگی کے امکانات پر بات چیت جاری ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، ہم افغانستان سے بات کر رہے ہیں، یہ بیس کبھی چھوڑنا ہی نہیں چاہیے...
    دہی میں موجود پروبائیوٹکس (مفید جراثیم) ہمارے ہاضمے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈال کر ہماری عمر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔  آنتوں کی صحت: دہی آنتوں کے مائیکرو بایوم (صحت مند جراثیم) کو متوازن کرتا ہے جس سے نظامِ ہاضمہ بہتر اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ دل کی صحت: ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کر سکتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ ذہنی صحت: دہی میں موجود جراثیم ذہنی دباؤ اور ڈپریشن پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ اینٹی ایجنگ اثرات:  صحت مند آنتوں کا تعلق سوزش (inflammation)  کی کمی اور مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی سے ہے، جو بڑھاپے کے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں۔ صرف ریاست رٹ قائم کرنا ہی نہیں عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل روشن سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن، سابق امیر مو لانا عبدالحق ہاشمی، پروفیسر شکیل روشن اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے خلق خدا...
    وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں،  مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا میں فلاح وبہبود کا دارالحکومت ہے، کراچی...
    لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا ثنا اللہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کو سعودی عرب کیخلاف جارحیت سمجھنا ،میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی جگہ لیکن پاکستان کے حوالے سے یہ بہت بڑی بات ہے،یہ بہت بڑا دن ہے،اس پر ہماری عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ صحافی وسیم بادامی کے سوال ’’یہ سلسلہ ہو سکتا ہے صرف نکتہ آغاز ہو اور مزید ممالک تک بھی پھیلے‘‘کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یقیناً اس میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو ں گے ، یہ شروعات ہیں ،...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں  ریمارکس دیئے ہیں کہ جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے  درخواستوں پر سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل نے   موقف اختیار کیا کہ مقننہ نے پروویڈنٹ فنڈ والوں کو سپر ٹیکس میں کسی حد تک چھوٹ دی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے سیکشن 53 ٹیکس میں چھوٹ سے متعلق ہے، فنڈ کسی کی ذاتی جاگیر تو نہیں ہوتا، ٹرسٹ اتھارٹیز سے گزارش کرتا ہے اور پھر ٹیکس متعلقہ کو دیا جاتا ہے۔ جسٹس امین الدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-6 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہارا سے سلا آرگنازیشن، ایک قدم اورخیال، کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔مہم میں خواتین، نوجوان اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے کمیونٹی سے رابط انتہائی اہم ہے آپ اور ہم نے متحد ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن بہتری کے لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کی ذمہ داری کو سمجھے اور ذمہ داری انجام دیں۔
    پختونخوا حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے: وزیراعلی علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا۔وزیر اعلی نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاسے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعلی پختونخوا...
    اسلام آباد:  وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  غزہ کے فلسطینیوں اور  وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ  رہے آج غزہ  تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور  پاکستان نے یہ ثابت کیا۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا...
    ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی حکام ٹیسلا گاڑیوں کے دروازوں کے پوپ-آؤٹ ہینڈل پر پابندی عائد کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ منگ جنگ پرو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات ہینڈل کے ڈیزائن کے فیلئر کی شرح اور حفاظتی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ اگر نئی پابندیاں نافذالعمل ہوجاتی ہیں تو چین میں فروخت ہوانے والی تمام نئی گاڑیوں میں کمپنی کو جولائی 2027 سے مکینیکی ہینڈلز کا فیچر دینا ہوگا۔ کیوں کہ گزشتہ برس ٹیسلا کی آمدنی کا 20 فی صد سے زیادہ کا حصہ چین سے آیا ہے، اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ امریکی کمپنی اس فیچر کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن...
    معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی  ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی  (ان سی سی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے  اسرائیل کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ہوا کرتا تھا اور سیاست دان اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حالات یکسر بدل چکے ہیں اور اسرائیل کی لابی خاص طور پر کانگریس میں کافی کمزور ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں وہ یہ...
    چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولاڈمیر پیوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ Post Views: 7
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آبی جارحیت بھارت پاکستان سیلاب نریندر مودی
    بچپن میں فوڈ پوائزننگ خاص طور پر E. coli انفیکشن کی وجہ ہونے والی فوڈ پوائزننگ، بعد کی زندگی میں آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک تازہ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ E. coli کی خاص اقسام جو colibactin نامی زہریلا مادہ پیدا کرتی ہیں، آنتوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو تبدیل کر سکتی ہیں۔ اور یہ اثر بچپن کی پہلی دہائی میں ہوتا ہے۔ یہ ڈی این اے تبدیلیاں آنتوں کے کینسر کے ابتدائی مراحل کے طور پر پائی گئیں۔ کچھ ممالک میں تحقیق سے پتا چلا کہ یہ کینسر 40 سال کی عمر سے کم میں پکڑا گیا ہے جو colibactin سے منسلک ڈی این اے تبدیلیوں کیوجہ سے رونما ہوا ہے۔ کچھ کیسز میں کینسر 70 سال کی...
    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔  اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر کی گئی دوسری تصویر میں راگھو اور پری ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔          View this post on Instagram                       A post shared by @parineetichopra اس پوسٹ کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری چھوٹی سی کائنات اپنے راستے پر ہے۔ ہم حد سے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباﺅ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، ملاقات میں خطے...
    سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر  شکرگزار ہوں ۔  سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،خیبرپختونخوامیں سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری کا مشکور ہوں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  مانسہرہ کاغان میں...
    بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( آئی پی ایس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں  این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر  ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طیب شاہ  نے کہا کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں  کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر...
    لاہور: داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا. عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ،ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے. پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر 11واک تھر وگیٹ اور 11میٹل...
    باجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔  ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری  حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔  میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
    واضح رہے کہ جرمنی نے دو روز پہلے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا، جرمنی امریکا کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن میڈیا کو انٹرویو میں چانسلر مرز کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تنازع میں ہتھیار فراہم نہیں کرسکتے، جسے صرف فوجی کارروائیوں سے حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہو، جس سے لاکھوں عام شہریوں کی جان جا سکتی ہو اور جس میں پورے غزہ کا انخلا درکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے یہ لوگ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا  بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا...
    ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
    سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...
     عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا...
    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، درخواست دہندگان آج سے نامزد بینکوں اور سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستوں کی جانچ اور ابتدائی قسط جمع کرانے کا عمل ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہوگا، اور یہ مرحلہ 4 اگست سے 9 اگست تک جاری رہے گا۔ محمد عمر نے بتایا کہ نشستیں باقی ہونے کی صورت میں نئے درخواست گزار 11 اگست سے 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی تمام نشستیں...
      ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجہ حالیہ برسوں میں نیٹو کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع، یوکرین کی نیٹو اور یورپی یونین میں شمولیت کی تیاری ہے، جس کی وجہ سے روس اور نیٹو کے درمیان استحکامی قوت اور علاقائی سلامتی کا توازن ٹوٹ گیا ہے۔ تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا تب ہی اس تنازع کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اوربان نے کہا کہ روس یوکرین تنازع بنیادی طور پر ایک پراکسی جنگ ہے، نیٹو اور مغربی ممالک کے موقف کے مطابق، روس کو شکست دینے کے لیے یوکرین کو مسلسل فنڈز اور ہتھیار فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ یہ تنازع مزید پھیل سکتا ہے، اور ہنگری...
    قلات میں یونین کونسل نیچارہ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نشست پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی رخسانہ، آزاد امیدوار نور النساء اور آزاد امیدوار حور جان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے بنجر میدان بھی اب زیتون سے آباد ہونے لگے اس انتخاب میں چھ جنرل کونسلرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی پریزائیڈنگ آفیسر خدابخش قمبرانی اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر آغا محبوب شاہ کر رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل سیکیورٹی اور شفافیت کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب قلات کی میونسپل کمیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں جلد پیش رفت نہ ہوئی تولڑائی بلاتعطل جاری رہے گی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے جمعے کو غزہ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میرا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ کیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں؟ اگر نہیں، تو جنگ بغیر رکے جاری رہے گی۔‘‘ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زامیر کو غزہ کے ایک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔ اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔ مطلبوبہ دستاویزات: اسمارٹ شناختی کارڈ اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک...
    ---فائل فوٹو  گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان  فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
    عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جے شنکر نے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا...
    بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا میں اپنی دھواں دھار تقریر میں مودی اور ان کی حکومت کے بے سر وپا دعوؤں کے پرخچے اُڑا کر رکھ دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی جنگ بندی نہیں کی اور پاک فضائیہ نے بھارت کے طیارے نہیں گرائے تو آپ لوک سبھا میں کھڑے ہو کر کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو ابھی لوک سبھا میں کھڑے ہوکر امریکی صدر کے بیان کی تردید کریں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی جرات ہے تو وہ حقیقت بیان کریں اور قوم...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
    بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردارادا کررہے ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کوعظیم فتح ملی،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقارمزید بلند ہوا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہورہے...
    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان...
    خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر  عباد  اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بس مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں، صوبے میں تو آپریشن جاری ہیں۔ سی ایم  سیکریٹریٹ، کے پی  اور وزیراعلیٰ   علی امین گنڈا پور  نے  11 کروڑ کے بسکٹ اور 60 کروڑ کے نمک منڈی میں  تکے کھا لیے۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی  ڈاکٹر عباد اللہ  نے ایکسپریس پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت  نے ڈیڑھ سال میں  کیا کیا ؟ اپوزیشن لیڈر  کے پی اسمبلی  ڈاکٹر  عباد  اللہ نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار بتائے تھے کہ سی ایم سیکریٹریٹ  کے پی اوروزیر  اعلیٰ علی امین گنڈا پور  نے 11 کروڑ کے بسکٹ اور 60...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
    چیف خطیب خیبر پختون خوا مولانا محمد طیب قریشی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالب علم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے سوات کے مدرسے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے، ایسے نام نہاد قاری اور استاد مدارس کے نام پر...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 9 پنجاب کے رہائشیوں کو ایک بار پھر شناختی کارڈ دیکھ کر گولی ماری گئی، شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ریاست کو اب بہت سخت ایکشن لینا ہوں گے۔ عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن کو ہر مظلوم کی آواز اٹھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کا قتل کسی کو نظر نہیں آتا، اگر پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پانچ اگست 2025ء کو عمران خان کو قید ہوئے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔ اور پاکستان تحریک انصاف اس تاریخ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے جا رہی ہے، جس کی قیادت خود عمران خان جیل سے کریں گے۔ اپنے پرانے طریقہ کار کے برعکس، پی ٹی آئی نے اس بار بڑے رہنماؤں کے بجائے اپنے نچلی سطح کے کارکنوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی حمایت کو متحرک کیا جا سکے۔ کیا پی ٹی آئی احتجاج سے کچھ حاصل کر سکے گی؟ یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے پہلے کیے گئے احتجاج نہ صرف ناکام رہے بلکہ ان سے پارٹی مزید...
    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔  گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔(جاری ہے) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کا شکار ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈان نیوز کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کسان بورڈپاکستان کے صدرسردارظفرحسین خاںنے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوںاورحکومت کی طرف سے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلہ پر شدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے اپنے منظورنظرافرادکو نوازنے کیلئے پوری قوم کو مہنگائی کی سولی پرلٹکادیاہے۔ 150 روپے کلووالی چینی 200 روپے میںبھی دستیاب نہیں۔مافیانے پہلے برآمد کرکے مال بنایا اور اب درآمدکرکے مال بنایاجائے گا جبکہ مہنگائی کا ماراغریب آدمی ایک دفعہ پھرلٹ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شوگر نافیااتناطاقورہے کہ پہلے گنے کے کاشتکاروں کااستحصال کرتاہے، کاشتکاروں کی سال بھرکی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے کے بعدساراسال عوام کی جیبوںپر ڈاکہ ڈالاجاتاہے اور کوئی ادارہ انہیںپوچھنے والا نہیں۔ شوگر ملزمالکان ہردورمیں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں اس لئے انہیں کسی حکومتی...
    وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل، پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک اور پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ قاسم و سلیمان والد سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئینگے: نعیم حیدر پنجوتھاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہوگا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے ہونے والے 1100ارب روپے کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گڈ گورننس کی اصل کارکردگی کا اندازہ اس رپورٹ سے بخوبی ہو جاتا ہے جس میں گندم کی درآمد پر 300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، ملک میں وافر مقدار میں گندم کی مو جودگی کے با وجود گندم کو درآمد سوچی سمجھی حکمت عملی تھی جس کا مقصد اشرافیہ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی بھی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہوگی، جماعت اسلامی ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں۔ فلسطین میں جاری قتل عام پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، انہیں چاہیے کہ اسرائیل کو دہشت گردی بند کرنے کے لیے واضح دھمکی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند وزراء امریکا کی خوشنودی کے...
    ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی دستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حرم حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا میں حاضری دی اور پرسہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے قیام  اور مظلومانہ شہادت کی یاد اور سوگ میں پوری دنیا میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزاداری منعقد ہو رہے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کو ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی دستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا میں حاضری دی۔ حرم کی فضا یاحسینؑ یاحسینؑ کی صداوں سے گونجتی رہی۔ دن رات عزاداران امام حسینؑ دستوں کی صورت میں حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سلام کی...
    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کا عنصر موجود ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی کی بہنیں کچھ کہتی ہیں، کوئی کچھ اور کہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں، پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں جائیں؟ نوازشریف...
    پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
    کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے kpk assembly WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علما کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو...
    ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور، کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ اگر کوئی عمارت مخدوش ہے تو متاثرین کو متبادل رہائش دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔لیاری بغدادی میں عمارت کو پیش آنے والے حادثے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ عمارت خالی کرنا صرف وہاں رہنے والے رہائشیوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماری ترجیح ملبے تلے دبے لوگوں کو بحفاظت نکالنا ہے، حادثے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔کھیئل داس کوہستانی نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک سانحہ ہے، امدادی کارروائیوں سے متاثرین مطمئن ہیں، حکومتوں کو اپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ کراچی...