عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.
واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ بعض رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں گراوٹ کے پیش نظرپاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کاامکان ہے۔ Post Views: 7
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 روز تک پٹرول پمپوں کی ہڑتال کی کال واپس لے لی جس کے بعد پٹرول پمپس کھل گئے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام میں نظرثانی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ رد وبدل کا طریقہ کار فی الحال روکا جا رہا ہے جب کہ حکومت پرافٹ مارجن پر سمری بھی 15 روز میں جاری کرے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات پر آمادگی کے بعد 15 روز تک شٹ ڈاؤن کی کال واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردو بدل کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے بعد کل سے پٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان