پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا
پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔ یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔
صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 1 ہزار 481 بیلز پہنچی ہیں، جبکہ پچھلے سال یہی فگر 2 لاکھ 92 ہزار 555 بیلز تھے۔
(جاری ہے)
یوں صوبے میں تقریباً 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سندھ میں صورتحال مزید خراب ہے، جہاں رواں سال کی آمد 2 لاکھ 92 ہزار 340 بیلز رہی، جو پچھلے سال کے 5 لاکھ 51 ہزار 702 بیلز کے مقابلے میں تقریباً 1 لاکھ 59 ہزار بیلز یعنی تقریباً 47 فیصد کم ہے۔
بلوچستان میں اس سال 15 ہزار بیلز کی آمد رپورٹ ہوئی ہے۔اضلاع کی سطح پر سانگھڑ (سندھ) اس بار بھی سب سے آگے ہے، جہاں 2 لاکھ 38 ہزار 590 بیلز کی آمد رپورٹ ہوئی۔ ڈی جی خان میں 43 ہزار 773 اور وہاڑی میں 61 ہزار 438 بیلز کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو نسبتاً بہتر کارکردگی ہے۔ تاہم ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد میں نمایاں کمی، کسانوں کے لیے ایک سنگین اشارہ ہے، جس کی بنیادی وجوہات موسمی تبدیلیاں،غیر معیاری بیج اور حکومتی توجہ کا فقدان ہیں۔
اس سال کپاس کی پیداوار میں کمی کی کئی اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سب سے بڑی وجہ جولائی کے دوران ہونے والی غیر متوقع اور مسلسل بارشیں ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیلز کی کپاس کی کی آمد
پڑھیں:
حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول
وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، پیکج کی دوسری قسط نومبر 2025 میں وصول کی جائے گی۔اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ نجی حج سکیم کے لیے 60 ہزار افراد کو کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی مقررہ وقت پر کی جائے گی اور منتخب افراد کو بروقت اطلاع دی جائے گی۔