وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سمندری راستے سے ایران اور خلیجی ممالک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی۔
پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک جانیوالوں کیلئے سمندری راستہ بھی کھل گیا، وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی، سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا، کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا، پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا، فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا، فیری سروس شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی حکومت کا27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا، چالیس ہزار بورڈ میٹنگ ، دو لاکھ ماہانہ... راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی
پڑھیں:
پنجاب کے 40 ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی سروس، اعلان ہوگیا
سٹی 42 : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پنجاب 40 ریلوے اسٹیشنز کو مفت وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔
حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلویز میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کے 40 ریلوے سٹیشنوں کو مفت وائی فائی سروسز سے لیس کیا جائے گا جبکہ مختلف ریلوے روٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اسی طرح کے تعاون کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعدML-1 سے عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا جبکہ اسی طرح ML-2 میں سرمایہ کاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔