ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔

تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر منظم جرائم، رشوت خوری اور ٹھیکوں میں گڑبڑ کے الزامات ہیں۔

خیال رہے کہ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب مارچ میں استنبول کے میئر اور اردوان کے ممکنہ سیاسی حریف، اکرم امام اوغلو کو بھی کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا جا چکا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں اپوزیشن کو کمزور کرنے کی منظم کوشش کا حصہ ہیں، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ عدلیہ اور پراسیکیوٹرز آزادانہ کام کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں مسمار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد: جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی
  • ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
  • لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
  • اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
  • ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا ،بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
  • غزہ؛ حماس کیخلاف ملٹری آپریشن میں ہیوی مشینری گرنے سے اسرائیلی فوجی کچل کر ہلاک
  • خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں مسمار