لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا  بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا شروع ہو تی ہیں، جس طرح کہ نظر آ رہی ہیں ۔

ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل

اگر سیالکوٹ میں بیوروکریسی پر ہاتھ اٹھا ہے اسکی کرپشن نظر آئی ہے،تو کسی بھی منتخب نمائندےکا فرض ہےکہ وہ انوسٹیگیشن ہونے دے۔ کل کو شیخوپورہ کے اہم ڈسٹرکٹ انچارج کی کرپشن نکل آتی ہے تو جو شیخوپورہ کے معتبر ہیں ان پر بات آئی گی کہ نہیں آئے گی؟ شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔ pic.

twitter.com/HJhwNlGVLA

— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) August 10, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی کرپشن

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہورہی، میں میٹنگز کا حصہ رہا ہوں، 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجسٹریسی نظام ایک پرانی چیز ہے جسے بحال کیا جارہا ہے، جبکہ تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی چاہیے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب

انہوں نے کہاکہ آج 9 سیاسی جماعتوں کی آئینی ترمیم پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے معاملے پر ہمارا اتفاق رائے ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت پر بحث 2005 سے چل رہی ہے، اور کتنا وقت چاہیے؟ مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آتی جس پر ہفتوں کی بحث درکار ہو۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ چوہدری شجاعت کی پرانی تجویز ہے کہ تعلیم کو وفاق کے پاس رہنے دیں، آئین میں وقت اور حاات کے مطابق ترامیم ہوتی رہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد آئینی ترمیم کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوگا، ہم وہاں سے اچھے فیصلوں کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم شہباز شریف عطااللہ تارڑ مجسٹریسی نظام وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • 27ویں ترمیم پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے‘سراج الحق
  • اجتماع عام کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں ، جاوید قصوری
  • ایم کیو ایم کی ترمیم پر ڈسکس نہیں ہوا، نئی ترامیم اس مرحلے پر نہیں آنی چاہیے، نوید قمر
  • ٹرمپ کا جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں نمائندے نہ بھیجنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟
  • جاوید چوہدری کو نوکری سے کیوں اور کیسے نکالا، اینکر سے ساری تفصیل بتادی
  • حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے، فضل الرحمان
  • 27ویں آئینی ترمیم کے بعد28ویں بھی آئے گی، فیصل واوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ