دہشت گرد اور قومی مفادات
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
پاکستان کے دو صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد اور ان کی پراکسیز ان صوبوں کے عوام اور ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہیں۔ یہ دونوں صوبے شمال مغرب میں افغانستان اور ایران کے ساتھ لگتے ہیں، گزشتہ ستر برسوں سے یہ سرحد خاصی نرم چلی آ رہی ہے لیکن کچھ عرصے سے یہ سرحد پاکستان کے لیے بے پناہ مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے۔
ویسے تو افغانستان کی ہر حکومت نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے لیکن افغانستان پر قابض حالیہ طالبان کی حکومت کے دور میں پاکستان کے لیے مسائل زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے گروہ افغانستان میں آزادانہ نقل وحرکت کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کی قیادت افغانستان کے اندر بآسانی پورے ملک میں آ جا بھی رہے ہیں اور وہاں کاروبار بھی کر رہے ہیں۔
پاکستان کی وادیٔ تیرہ میں بھی دہشت گرد گروہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے لیے اور وہاں کی پرامن عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں جب کہ بلوچستان میں فتنۃ الخوارج یعنی طالبان اور اس کی سسٹر آرگنائزیشنز کا اتحاد بی اے ایل اور دیگر دہشت گرد بلوچ تنظیموں کے ساتھ قائم ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے مسلسل ان دہشت گردوں سے برسرپیکار ہیں۔
گزشتہ روز کی اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس کارروائی میں پاک فوج نے 33 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے عمومی علاقے سمبازہ میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی گروپ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ جرأت مندانہ، مہارت بھری اور عین ہدف پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہوئے ہیں جن سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی جرات، مہارت اور بروقت کارروائی قابل فخر ہے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا قلع قمع کرے گا ، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ژوب میں 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ادھر ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صوبے میں موبائل ڈیٹا سروس 31 اگست تک بند رہے گی۔
صوبائی وزارت داخلہ کے 6 اگست کو جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی۔ ترجمان نے غیرملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ دہشت گرد انٹرنیٹ سروس کے ذریعے باہمی رابطے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان اس خطے کا اہم ترین ملک ہے، یہاں اعلیٰ پائے کا انفرااسٹرکچر بھی موجود ہے جب کہ دنیا کی بہ ترین اور پروفیشنل فوج بھی رکھتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر بھی ایک وژن رکھتا ہے اور اس کے امریکا اور یورپ سمیت سعودی عرب اور برطانیہ جیسے اہم ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں جب کہ افغانستان ایک پسماندہ اور تباہ حال ملک ہے۔
اس ملک میں جدید انفرااسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ ملک کا سسٹم بھی جدید تقاضوں کے مطابق موجود نہیں ہے۔ جوڈیشل سسٹم سے لے کر بیورو کریٹک سسٹم تک یہ ایک انتہائی پسماندہ ملک ہے۔ اس لیے یہاں کسی حکومت کے لیے پورے ملک پر کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہے خصوصاً ایسی حکومت جو کسی عوامی مینڈیٹ کے بغیر اقتدار میں آئی ہو، اس کے لیے تو ملک پر کنٹرول رکھنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت کہنے کو تو ایک حکومت ہے لیکن عملی طور پر دیکھا جائے تو وہ جنگجوؤں کے ایک گروپ کا اقتدار ہے جب کہ وہاں کئی گروپ ایسے ہیں جو آج بھی اپنی مرضی سے نقل وحرکت کر رہے ہیں، ان میں داعش، خراسان اور القاعدہ باقیات وغیرہ شامل ہیں جب کہ ٹی ٹی پی باقاعدہ طور پر طالبان کی اہم اتحادی ہے۔
اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان کے دو صوبوں میں جو دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں، ان میں افغانستان کی زمین استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو اس حقیقت کا علم نہیں ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی وجوہات ان صوبوں کا نیم خواندہ اورپسماندہ سماجی اور اقتصادی ڈھانچہ ہے۔ غور کیا جائے تو ان صوبوں میں صوبائی حکومتیںبھی موجود ہیں، صوبائی ادارے بھی موجود ہیں اور اربوں روپے کا بجٹ بھی ان صوبوں کے پاس ہوتا ہے، ان صوبوں کے اہم سیاست دان اور اسٹیک ہولڈرز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان بھی منتخب ہوتے رہے ہیں اور آج بھی ہیں، انھیں فنڈز بھی ملتے رہے ہیں اور تنخواہیں اور مراعات بھی ملتی رہی ہیں اور آج بھی مل رہی ہیں۔
ان صوبوں میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازم بھی ہیں جنھیں سرکاری خزانے سے تنخواہیں بھی دی جارہی ہیں۔ ان صوبوں کے سیاست دان اور اسٹیک ہولڈر پاکستان کے اہم ترین عہدوں پربھی فائز رہے ہیں اور اب بھی ہیں لہٰذا یہ کہنا کہ ان صوبوں کو نمایندگی نہیں ملتی، اس میں اتناوزن نہیں ہے۔
بلوچستان میں پشتو بیلٹ کے اضلاع آج بھی پسماندہ ہیں، انفرااسٹرکچر کی کمی ہے، کالج اور یونیورسٹیاں موجود نہیں ہیں، پرائمری اسکول سسٹم اگر موجود بھی ہے تو بہت پسماندہ قسم کا ہے، صنعت کاری اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بہت کم ہیں۔ اس کی وجہ کیاہے؟ اعلیٰ پائے کی درسگاہیں قائم کرنا صوبوں کا دائرہ اختیار بھی ہے۔
وفاق میں بھی بلوچستان کی پشتو بیلٹ سے بہت سے لیڈر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں، وہ اگر دلچسپی لیتے تواعلیٰ پائے کی تعلیمی درسگاہیں بآسانی قائم کی جا سکتی تھیں، صنعتی زون قائم کیے جا سکتے تھے،امن وامان قائم کرنے کے لیے وہ کردار ادا کر سکتے تھے اور کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسی طرح بلوچ علاقوں سے بھی طاقتور اسٹیک ہولڈر صوبے کے اقتدار پر بھی قابض رہے ہیں اور وفاق میں بھی اعلیٰ ترین اور بااثر عہدوں پر رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔ اس کے باوجود بلوچ علاقے پسماندہ ہیں تو اس کی ذمے داری بھی کہیں نہ کہیں تو ان اسٹیک ہولڈرز پر بھی عائد ہوتی ہے۔
بلوچ قوم پرست سیاست دان دہشت گرد کے سامنے ڈٹ کر کھڑے نہیں ہو سکتے۔ بی ایل اے اور اس کی حامی تنظیمیں گن کے زور پر جو ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں، وہ ایجنڈا بلوچ عوام کے حق میں ہے نہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بلوچستان کو ترقی دینے کے لیے قومی سیاست ناگزیر ہے۔
بلوچ پاکستان کی دیگر اکائیوں سے الگ نہیں ہیں۔ پاکستان کے ہرصوبے میں بلوچ بڑی تعداد میں آباد ہیں اور پاکستان میں بڑے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور بڑے بڑے کاروبار کے مالک بھی ہیں۔ اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس لیے جس ریاست کے ساتھ مفادات وابستہ ہوں اس ریاست کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ دہشت گردوں کی تو خواہش ہے کہ وہ پاکستان کی اکائیوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو نفرت اور اشتعال میں بدل دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز افغانستان کی ان صوبوں کے رہے ہیں اور پاکستان کی پاکستان کے کر رہے ہیں ہیں اور ا کے مطابق رہی ہیں کے ساتھ پاک فوج بھی ہیں نہیں ہے ا ج بھی کے لیے اس لیے اور اس
پڑھیں:
فرحان غنی کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا؟ عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا
فرحان غنی کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا؟ عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹاؤن چیئرمین چنیسر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے کیس میں استفسار کیا کہ فرحان غنی کو کس سیکشن کے تحت رہا کیا گیا؟ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔
سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے جس دوران عدالت نے استفسار کیا کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور کب کیے گئے؟
تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 24 اگست کو دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے گواہان کے بیانات کے مطابق سرکاری کام بند کروایا گیا۔
وکیل صفائی نے درمیان میں بولنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے کہا صبر کا دامن تھام کر رکھیں، آپ کو موقع دیا جائے گا۔
عدالت نے استفسار کیا کیا دوران تفتیش ملزم کو رہا کرنے کا اطلاق دہشت گردی کے کیس میں ہوتا ہے؟ ملزمان کو جس سیکشن کے تحت ضمانت پررہا کیا گیا اور درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی، وہ کہاں ہے؟
فاضل جج نے کہا مدعی کے وکیل وہ قانون عدالت میں پیش کریں، آپ کو چاہیے تھا کہ اگر کام چل رہا تھا تو پہلے نوٹس دیتے۔
وکیل صفائی نے کہا اگر کوئی روڈ، گلیاں اور فٹ پاتھ کو نقصان پہنچا رہا ہے تو اس کو روکیں گے، ملزم گرفتار تھا تو نوٹس کیسے جاری کرتا، اگر عدالت چاہے تو دہشت گردی کی دفعات منظور کرے یا پھر کارروائی کرے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے آپ جذباتی ہورہے ہیں، آپ نے کس سیکشن کے تحت ریمانڈ دیا، میں بھی کچھ سیکھنا چاہتا ہوں، ہم نے قانون کے مطابق ریمانڈ دیا، یہ رہا قانون۔
وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ زیر دفعہ 497 کے تحت اگر درخواست منظور نہیں ہوتی تو دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا آپ مدعی کا 164 کا بیان ریکارڈ کروائیں اور لے آئیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا سر کیا یہ کوئی بہت اہم کیس ہے جو اتنی باریکیاں دیکھی جارہی ہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی شفاف تحقیقات کی گئی ہیں، سرکاری کام چل رہا تھا لیکن کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی ہے، اس کیس میں انسداد دہشت گردی کا خصوصی قانون لاگو نہیں ہو گا، یہ اے ٹی سی کا کیس نہیں بنتا، ہم درخواست دے دیتے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا اب تک کتنے بیانات ریکارڈ ہوئے؟ جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا دو گواہان کے بیان لیے گئے پھر مصالحت ہوگئی۔ عدالت نے کہا انسداد دہشت گردی قانون میں مصالحت کی گنجائش ہی نہیں ہے، مدعی کا بیان کس قانون کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ نے قانون پڑھا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا میں مدعی مقدمہ کا بیان نہیں دیکھتا، میں شواہد کی بات کررہا ہوں۔
فاضل جج نے کہا ہم آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیتے ہیں، جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کا تعلق حساس ادارے سے ہے، مدعی کے بجائے گواہان کو عدالت میں پیش کردیتے ہیں۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم تاوان کیلئے مبینہ اغوا: ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم