ناٹو پر حملوں کی خبر بے بنیاد‘ شوق ہو تو طالع آزمائی کرلی جائے‘ پیوٹن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے ناٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو افواہ قرار دے دیا۔ یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔ روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ مغربی ممالک صرف یوکرین کا استعمال کر رہے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ دنیامیں کوئی ایسی طاقت نہیں جوسب کو حکم دے کہ کیاکرناہے، دنیا کو کوئی طاقت اکیلے نہیں چلا سکتی، عالمی برادری ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ نیاکثیرقطبی نظام متحرک اور مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ناٹو پر حملہ کرنے جارہاہے؟ایسی باتیں قابل یقین نہیں، یورپی لیڈر پر سکون ہوجائیں، اپنے مسائل پر قابو پائیں، کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرناچاہتاہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین ہمیں عالمی نظام سے باہر نکالنے میں ناکام رہے۔ روس نے مغرب کی پابندیوں کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، عالمی توازن روس کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ ٹرمپ صدر ہوتے تو یوکرین میں جنگ سے بچا جا سکتا تھا ، مغربی ممالک کو یوکرین میں تباہی پر کوئی افسوس نہیں، مغربی ممالک صرف یوکرین استعمال کر رہے ہیں، تمام ناٹو ممالک ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، تربیت دینے والے دراصل لڑائی میں براہِ راست شریک ہیں۔ روسی فوجی دستییوکرین کے پورے محاذ پر آگے بڑھ رہے ہیں، یوکرین کیلیے بہتر ہے وہ سمجھوتے پر غور کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ ا گے بڑھ رہے ہیں روس کے
پڑھیں:
پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
اپنے بیان میں پی ایس ٹی کے چیئرمین نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اسرائیل نے اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے حماس سے اپنے گرفتار دہشت گردوں کو چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کو گرفتار کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔