پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 9 پنجاب کے رہائشیوں کو ایک بار پھر شناختی کارڈ دیکھ کر گولی ماری گئی، شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ریاست کو اب بہت سخت ایکشن لینا ہوں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن کو ہر مظلوم کی آواز اٹھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کا قتل کسی کو نظر نہیں آتا، اگر پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا تو انسانی حقوق کے چیمپئن کو نیند کی گولی مل جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک گھر سے تین جنازے بہت افسوسناک ہے، ایک مہاتما بلیم گیم کرتا رہا اب سوشل میڈیا پر الزامات تراشی شروع ہوجاتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کا پہلاصحت کے شعبہ ہے جس پر خصوصی توجہ ہے صحت کے معاملہ کو وہ نظر انداز نہیں کرتیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کے پنجاب کے
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔