وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قانونی تعاون کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس دورے کو پاکستان کی قانونی سفارت کاری اور ادارہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے وزیرِ اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی، جبکہ وزیرِ انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انعام اعتماد اوغلو کریموف سے بھی تفصیلی مشاورتی نشستیں ہوئیں۔
ان ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات، عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، اور متبادل حلِ تنازعات کے فروغ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
دورے کا سب سے نمایاں پہلو دونوں ممالک کی وزارتِ قانون و انصاف کے مابین تعاون کے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط تھا۔اس معاہدے کے تحت قانونی شعبے میں مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، ادارہ جاتی صلاحیت سازی پر کام ہوگا اور تجربات اور بہترین عملی نمونوں کا تبادلہ ہوگا۔
فریقین نے قانون و انصاف کے شعبے میں باہمی روابط کو مزید مضبوط اور دیرپا بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔ وزیرِ قانون کا یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم ثابت ہوا بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی قانونی شراکتوں کو وسعت دینے اور ملکی قانونی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قانون و انصاف
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔فیصلے کے مطابق وی ایس ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم) لینے والے ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ادائیگیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور مؤثر ہو تاکہ برسوں سے درپیش مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔