بارڈر بندش سے بے روزگاری بڑھے گی، حکومت قانونی راستہ نکالے، لیاقت لہڑی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا کاروبار رہن سہن بارڈر سے منسلک ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان افراد کیلئے قانونی طور پر کاروبار کے مواقع فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے بے روزگاری بڑھے گی۔ قانونی کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد کا روزگار چھیننا نیک شگون نہیں ہے۔ بارڈر پر سختی سے بلوچستان میں مزید بے روزگاری بڑھے گی۔ بارڈر ٹریڈ سے بلوچستان کے لوگوں کا معاش چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی ترسیل، اشیاء خورنوش، ٹرانسپورٹرز کا روزگار اور سالوں پر محیط لوگوں کے رشتے بارڈر سے منسلک ہیں۔ ان کا کاروبار رہن سہن بارڈر سے منسلک ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان افراد کے لئے قانونی طور پر کاروبار کے مواقع فراہم کرے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہمیں متبادل روزگار کے لئے راستے نکالنے ہونگے، بعد ازاں بارڈر بندش ممکن ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے منسلک
پڑھیں:
عمران خان کے بچے قانونی دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں،عرفان صدیقی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہورہی ہے جب کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، آصف زرداری مدبر شخص ہیں اور انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر لیگی رہنما نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی،حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:کپل شرما کے کیفے پر گولیاں چل گئیں