ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم فوج کے حوصلے اور ہمت کو داد دینی چاہئے پاکستان پیلز پارٹی کی جانب سے انتہائی دلخراش واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ژوب میں ناحق قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ ہوئی تو اس سانحہ کو لاسانیت اور صوبائیت کی کاری ضرب قرار دیا محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے۔ تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔مقتول 9 مسافروں میں لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے 2 بھائی جابر اور عثمان بھی شامل ہیں جو اپنے والے کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔دونوں بھائیوں کی فیمیلز کی خواتین اور بچوں کے سامنے دہشتگردوں نے عثمان اور جابر کو بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کیا جس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ان دہشتگردوں سے ہماری افواج اور عوام پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔.