UrduPoint:
2025-11-03@09:59:01 GMT

غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) حماس کے طبی ذرائع نے جمعے کی رات دیر گئے سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک اور حملے میں ایک فیول اسٹیشن کے قریب چار افراد مارے گئے جبکہ جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں 15 فلسطینی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں انہوں نے غزہ پٹی میں تقریباً 250 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں عسکریت پسند، بارودی سرنگوں سے بھری عمارتیں، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مراکز، اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ مقامات، سنائپر پوسٹیں اور سرنگیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیلی دفاعی افواج نے شہری ہلاکتوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں حماس کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے 1200 اسرائیلی شہریوں کو ہلاک اور 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے اب بھی 50 یرغمالی حماس کی قید میں ہیں، اور خدشہ ہے کہ ان میں سے بھی نصف سے کم زندہ بچے ہوں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 57,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین، امریکہ اور متعدد مغربی ممالک حماس کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔

وزارت صحت اگرچہ شہری اور جنگجوؤں کی تفریق نہیں کرتی مگر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے انہی اعداد و شمار کو ایک معتبر ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، جس کے تحت مزید یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کی امید ہے۔

تاہم اس ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے دو روزہ مذاکرات کے باوجود کسی پیش رفت کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی ادارے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یو این او سی ایچ اے کے مطابق غزہ میں اس وقت 70 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے جبکہ خوراک، پانی اور طبی سہولیات کا بحران شدید ہو چکا ہے۔

ادارت: عاصم سلیم، شکوررحیم

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سپرد کر دیں۔ ریڈ کراس نے بھی اسرائیلی فوج کو یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد انہیں شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔

یہ وہی سلسلہ ہے جس کے تحت حماس پہلے ہی 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی تھی، اور تازہ اقدام کے بعد کل بیس لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی آٹھ یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ابھی واپس نہیں کیا گیا۔

اس تبادلے کے عمل کو انسانی اور ڈپلومیٹک کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں اطراف کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت اور ان کے رشتہ داروں تک لاشوں کی حوالگی کے طریقہ کار پر مزید تعاون جاری رکھا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں
  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں