کراچی، نادرا نے قومی شناخت کیلئے ایدھی سینٹرز کے یتیم بچوں کی رجسٹریشن کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی:
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈآفس کراچی نے خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیےایدھی سینٹرزکے 106یتیم افراد کی رجسٹریشن کر دی۔
ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا، ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے 11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، رجسٹریشن کا اندارج کروانے والوں میں 46 نابالغ (31لڑکیاں اور 29لڑکے)شامل ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے اپنی ٹیم کےساتھ آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا اور ڈی جی نادرا نے ایدھی حکام سےمستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
---فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔
لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 کی گھنٹے کی جبکہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔
لاہور سے بحرین کی قومی ایئر کی 2 پروازوں میں 4 اور ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ لاہور جدہ کی نجی ایئر کی ایک پرواز میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر کی جدہ کی پرواز پی کے 732 میں سوا 6 گھنٹے جبکہ کراچی سے نجی ایئرکی دبئی کی پروازوں پی اے 110، 111 میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔