اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے علاقے ڈیفینس کے ایک فلیٹ سے انتہائی خراب حالت میں لاش برآمد ہونے کا معاملہ کراچی کی ضلعی عدالت تک جا پہنچا ہے، جہاں ایک شہری نے ان کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 6کے ایک اپارٹمنٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان کی جانب سے کرایہ ادا نہ ہونے پر عدالتی حکم کے تحت بے دخلی کی کارروائی کی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی اور بظاہر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی موت کم از کم چھ ماہ قبل، یعنی اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کردی گئی

اس واقعے پر نیا موڑ اُس وقت آیا جب کراچی کے شہری شاہزیب سہیل نے سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمیرا کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق واقعے کی ویڈیوز اور شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ یہ فطری موت نہیں تھی، اداکارہ کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہونا اور ان کا لاش کی وصولی سے لاتعلق رہنا بھی شکوک کو جنم دیتا ہے، لہٰذا خاندان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے۔

درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے اور قتل کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے۔

مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کا آخری آڈیو پیغام کیا تھا اور یہ کسے بھیجا گیا تھا؟

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے قتل کے امکان کو مسترد کر دیا تھا، کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور زبردستی داخلے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تاہم، فورینزک شواہد جیسے کہ ستمبر 2024 میں ایکسپائر ہونے والی اشیائے خورونوش، بجلی کی بندش، اور ان کے موبائل فون کی غیر فعالیت، اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ موت کئی ماہ پرانی تھی۔ پولیس اب ان کے فون ریکارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی چھان بین کر رہی ہے۔

تماشا گھر اور فلم جلیبی میں نمایاں اداکاری سے مشہور حمیرا اصغر نہ صرف ایک باصلاحیت فنکارہ تھیں بلکہ وہ مصوری اور مجسمہ سازی میں بھی مہارت رکھتی تھیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد فالوورز تھے، اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو سامنے آئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپارٹمنٹ پراسرار موت حمیرا اصغر ڈیفینس کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپارٹمنٹ پراسرار موت ڈیفینس کراچی

پڑھیں:

مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت

شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

‎‎صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج 
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا