کراچی:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عمیمہ سہیل 28 برس کی ہوگئیں۔

مقامی ہوٹل میں قومی ویمن ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ کراچی میں جاری اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے عمیمہ سہیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیم مینجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، بولنگ کوچز جیند خان اور طاہر خان نے عمیمہ سہیل کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ عمیمہ سہیل 40 ون ڈے انٹرنیشنل اور 55 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

 قومی ویمن کرکٹر نے سالگرہ پر عزیز و اقارب اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ کا اپنا ہی لطف ہے، امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر قوم کو خوشیاں دیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمیمہ سہیل

پڑھیں:

گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی

اسکرین گریب

گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ 

گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی برطرفی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز