نوواک جوکووچ ومبلڈن 2025 سے باہر، جینک سِنر نے فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لندن:
سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ اس بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔
اٹلی کے نوجوان اسٹار جینک سِنر نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین لیجنڈ کو شکست دے دی۔
جمعہ کے روز لندن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6، 4-6 سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ، جینک سِنر ومبلڈن 2025 کے فائنل میں پہنچنے والے اٹلی کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹیلر فِرٹز کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔
ومبلڈن 2025 کا فائنل اتوار کے روز اٹلی کے جینک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں کھلاڑی پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف اس گرینڈ سلم ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔