اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
دی ہیگ: اٹلی کی مینز کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یورپ ریجن فائنل کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے جگہ بنائی۔
اعلیٰ اہمیت کے حامل اس میچ سے قبل اٹلی تین میچز میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا اور انہیں یقینی بنانا تھا کہ وہ بڑے مارجن سے نہ ہاریں ورنہ اس صورت میں اسکاٹ لینڈ کو حیران کن شکست دینے والی جرسی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر ان سے آگے نکل سکتی تھی۔
اٹلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے اور سات وکٹیں گنوائیں۔ میچ میں اٹلی کی جانب سے بین مانینتی نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ گرینٹ اسٹیورٹ نے 25، ہیری مانینتی نے 23 جبکہ کپتان جو برنز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیدرلینڈز کے روئلوف وین ڈیر میرو سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کائل کلین نے دو وکٹیں لے کر اور آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کر کے دیا۔
جواب میں نیدرلینڈز نے 135 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 21 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ اوپننگ بلے باز میکس او ڈاؤڈ نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ مائیکل لیوٹ (34 رنز) اور کپتان ایڈورڈز (37 ناٹ آؤٹ) نے دیا۔
اٹلی کی جانب سے واحد وکٹ کرشان کلواگاماجے نے حاصل کی۔
اگرچہ اٹلی کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے بولرز نے دلیرانہ کارکردگی دکھائی اور نیدرلینڈز کو بڑا مارجن حاصل کرنے سے روک کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز