WE News:
2026-07-24@04:45:02 GMT

اب اطالوی کرکٹ ٹیم بھی ٹی 20 مقابلوں میں کھیلتی نظر آئے گی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

اب اطالوی کرکٹ ٹیم بھی ٹی 20 مقابلوں میں کھیلتی نظر آئے گی

اٹلی نے نیدرلینڈز کے خلاف شکست کے باوجود تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اٹلی نے یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں بہترین کارکردگی سے   2026 میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آئی سی سی رینکنگ میں بہتر پوائنٹس کی وجہ سے پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ باقی 6 ٹیموں کا انتخاب ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا

یہ بھی پڑھیے: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟

یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں اٹلی اور جرسی دونوں کے پوائنٹس برابر تھے، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اٹلی نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ اٹلی کو صرف بھاری مارجن سے شکست سے بچنا تھا، جو انہوں نے نیدرلینڈز کی 16.

2 اوورز میں کامیاب تعاقب کے ذریعے یقینی بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اٹلی نے 15ویں اوور میں ہی اپنا ورلڈ کپ ٹکٹ کنفرم کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹلی کرکٹ ورلڈ کپ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی کرکٹ ورلڈ کپ ورلڈ کپ اٹلی نے کے لیے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز