data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈبلن: آئرلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی۔

منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف محض 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر پروفیشنل کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 23ویں میچ میں کیمفر نے 2.

3 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ ان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نارتھ ویسٹ ویریئرز کی ٹیم، جو ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچ گئی تھی، ہدف کے تعاقب میں محض 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کیمفر نے 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر لگاتار دو وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک کی بنیاد رکھی اور پھر اگلے اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی دو گیندوں پر بھی نئے آنے والے بلے بازوں کو پویلین لوٹایا، یوں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ میچ کے اختتام پر شاندار کارکردگی پر کیمفر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوور تبدیل ہونے کی وجہ سے لمحہ بھر کے لیے ذہن منتشر ہوا لیکن میں نے پوری توجہ بولنگ پر مرکوز رکھی اور خوش قسمتی سے یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایک اور بلے باز ہوتا تو کیا وہ 6 گیندوں پر 6 وکٹوں کا ریکارڈ بھی بنا سکتے تھے؟ کیمفر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا ممکن ہوتا، لیکن میں اپنی اس کارکردگی پر بہت خوش ہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیندوں پر کیمفر نے

پڑھیں:

ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم

دبئی:

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔

انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔

اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر