حسن علی کی ایشیا اور ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کیسے ممکن؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب میری کارکردگی پر منحصر ہے، اگر اچھا پرفارم کیا تو ٹیم مینجمنٹ ضرور موقع دے گی، میرے لیے پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ 110 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملک اور مداحوں کے لیے کچھ کر سکوں۔
حسن علی نے کہا کہ 18 اگست 2016 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میں نے اب تک 9 سالہ کیریئر میں کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن ہمیشہ کرکٹ سے محبت اور جذبے کو کمزور نہیں پڑنے دیا، میں نے ہمیشہ سیکھا کہ ہر صبح نئی امید لے کر آتی ہے، اگر ہاتھ پاؤں سلامت ہیں تو محنت جاری رکھنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔