City 42:
2025-07-12@13:06:16 GMT

عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوامی مشکلات کا سبب بننے لگا

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

باسم سلطان:وزیراعلیٰ کا عوام دوست قرار دیا گیا ریڑھی منصوبہ عملی طور پر عوام دشمن بنتا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کو درپیش مسائل اور شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
 وزیراعلیٰ کا عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوام دشمن ثابت ہونےلگا,غریب آدمی کےلئے ماڈل ریڑھی کاحصول مشن امپاسبل بن گیا,میٹروپولیٹن کارپوریشن ریگولیشن برانچ کی بد انتظامی اورریڑھی کے حصول کیلئے ایک ماہ کا انتظار اور طویل خواری مقدر بن گئی۔

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

ریڑھی کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر چکر لگا کر شہری پریشان ہو گئے،ریڑھیاں خالی ہونے کے باوجود ریڑھیوں کی الاٹمنٹ کا پراسس انتہائی مشکل ہو گیا،شہریوں کی سہولت کے لئے ایک ہزار ریڑھیاں تیار کی گئی تھیں،شاہدرہ ، چوبرجی، ٹھوکر سمیت مختلف مقامات پر خالی ریڑھیاں موجود ہیں۔

 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نہ صدر کو استعفے کیلئے کہا جا رہا ہے، نہ ہی فیلڈ مارشل صدر بننے کے خواہشمند ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہے کہ فیلڈ مارشل صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانتے ہیں کہ صدر، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے، آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے میں شامل افراد کو پیغام ہے دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کرلو، وہ سب کریں گے جو پاکستان کومضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ : عوامی مشکلات میں مزید اضافہ
  • بہتر گورننس اور کاروبار دوست ماحول بنانے کیلئے پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو کا معاہدہ
  • باجوڑ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
  • باجوڑ میں فائرنگ ، عوامی نیشنل پارٹی  کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ، 3زخمی
  • نہ صدر کو استعفے کیلئے کہا جا رہا ہے، نہ ہی فیلڈ مارشل صدر بننے کے خواہشمند ہیں: محسن نقوی
  • ایسے عوامی نمائندوں کو جوتے مارنا چاہئیں جو ضلع میں کالج تک نہیں بنوا سکے‘گنڈاپور
  • سندھ حکومت کانمبر پلیٹس کے نام پراہل کراچی سے 6 ارب بٹورنے کا منصوبہ،عوام میں اشتعال
  • ایسے عوامی نمائندوں کو جوتے مارنا چاہئیں جو ضلع میں کالج تک نہیں بنوا سکے، علی امین گنڈاپور
  • کوئٹہ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات