لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل سوشل میڈیا پر ایک کاروباری شخصیت میاں ابوزرشاد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حکومت کی ٹیکس پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے  ان کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے ٹیکس اور ان کی ملکیت میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ میاں ابو زر شاد قوم کے دکھ میں ناشاد  اور ملک کے درد سے غمگین ہیں، ٹیکسوں کے حساب کے طلب گار ہیں اور حکومت کے خرچوں پر پریشان ہیں ، وہ ایک سچے کاروباری انسان  ہیں، آئیے ان کے حساب کتاب پر نظر دوڑاتے ہیں۔

بنگلہ دیش میں خواتین افسران کو ’سر‘ کہنے کا پروٹوکول ختم

ان کی آمدن 

تنخواہ: فقط 2 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ

کرایہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ

کل آمدنی: 3 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ

ماہانہ اخراجات: 2 لاکھ 50 ہزار روپے (کیسے گزارا کرتے ہیں ؟ معلوم نہیں!)

کمپنی: ابوذَر گرائنڈنگ ملز — جی ہاں، یہ “گرائنڈ” تو خوب کر رہی ہے، لیکن صرف نقصان میں!

ٹیکس کی کہانی:

ماہانہ 70 ہزار روپے  وہ بھی جو حکومت زبردستی کاٹ لیتی ہے — تنخواہ، کرایہ، بینک، بجلی، گاڑی…

اثاثہ جات:

امریکی محکمہ خارجہ کے امریکہ میں مقیم 1350سے زائد ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

DHA لاہور میں رہائشی جائیداد اور دو عدد  کمرشل جائیدادیں  (جو بیٹی کو تحفہ دے دیں —اور اسی بیٹی سے 4 کروڑ کا گفٹ بھی لے لیا ۔ 

کسی ’’نامعلوم‘‘ شخص کو تحفہ دیا: 5 کروڑ — شاید فرضی بابا جی کو جو کاروبار میں برکت دیتے ہیں

کاروباری سرمایہ کاری: 2 کروڑ 60 لاکھ

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری: 10 کروڑ — اور پھر بھی ماہانہ آمدنی بس 3.

3 لاکھ؟

گاڑیاں: سوزوکی (غریبوں کی شان)، ٹویوٹا (مڈل کلاس کی پہچان) اور آڈی ای-ٹرون (قرض کی پہچان)

پاکستان نے اجیت دوول کی جانب سے 9 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

قرضے: 1 کروڑ 20 لاکھ وصول کیے، صرف 13 لاکھ دیے — ’’قرض حسنہ‘‘ کی نئی تعریف

ڈالر اکاؤنٹ: 20 لاکھ روپے — شکر ہے کچھ غیر ملکی چمک بھی ہے

کل اثاثے: 18 کروڑ روپے

اور آمدنی؟ بس 3.3 لاکھ ماہانہ یعنی سالانہ محض 2.14 فیصد کا ریٹرن!

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ گویا اتنی دولت رکھ کر بھی آمدنی اتنی جیسے بینک میں فکسڈ ڈیپازٹ بھی نہ کروایا ہو یا تو سرمایہ سو رہا ہے، یا ایف بی آر کو سلانے کی کوشش ہو رہی ہے!

خلاصہ:

انہوں نے کہا کہ ابوذر شاد کا مالیاتی ماڈل  نہ سمجھ میں آئے، نہ ہضم ہو پائے،لیکن واہ واہ ضرور کروا جائے!کراچی سے پشاور تک زیادہ لوگوں مالیاتی ماڈ ل ایسے ہی نکلیں گے، تسلی ہوئی ہے یا کچھ اور ۔۔

سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے

میاں ابو زر شاد
قوم کے دکھ میں ناشاد
ملک کے درد سے غمگین
ٹیکسوں کے حساب کے طلب گار
حکومت کے خرچوں پر پریشان
ایک سچے کاروباری انسان

آئیے ان کے حساب کتاب پر نظر دوڑاتے ہیں

آمدن

•تنخواہ: فقط 2 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ
•کرایہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ
•کل آمدنی: 3… pic.twitter.com/UD3vUAkqKE

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 11, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ہزار روپے ماہانہ خواجہ ا صف کے حساب

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں 3200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کے اضافے کے بعد 3324 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع کونسل شکارپورکا اجلاس،2 ارب 28 کروڑ روپے کا بجٹ پیش
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار 577 ہو گئی
  • پیکا قانون صحافیوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، علی ظفر
  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار577ہو گئی
  • ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے زائد ہو گئی
  • ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے ؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ 
  • ملک بھر میں ووٹر کی تعداد کتنی ہوگئی؟ رپورٹ سامنے آگئی