City 42:
2025-07-11@04:46:30 GMT

اداکارہ حمیرا کی موت ؛ بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

 سٹی 42:  ڈیفنس فیز 6 فلیٹ سے خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد لاش ملنے پر بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا 

متوفیہ اداکارہ حمیرا کے بھائی نوید اصغر اور رمضان چھیپا نے  سرد خانہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا میں غلط بات پیش کی گئی ہے ،جب کوئی میت ہوتی ہے تو پولیس کے حوالے ہوتی ہے ،لاسٹ ماہ سے میری پھپو کی حادثاتی موت ہوئی ،جسکی وجہ سے میرے والدین پریشان تھے ،ہم نے کہا ہم پہلے ہی پریشان تھے ،پولیس سے رابطہ میں رہے اسکے بعد ہم لاہور سے کراچی پہنچے ،والدین اور بہن بھائیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد تھی ،والدین سے بالکل  تعلق  صیحح تھا ،چھیپا سے اداکارہ کی فیملی رابطہ میں ہی تھی
 رمضان چھیپا  نے کہا ،چھیپا فاونڈیشن کے سرد خانہ میں  اداکارہ حمیرا اصغر موجود ہیں متوفیہ حمیرا چھیپا میری بیٹی ہے ،ہم تمام تر کراچی سے لاہور کے اخراجات اٹھائیں گے
  متوفیہ کے  بھائی نوید  نے بتایاکہ حمیرا اصغر اپنی مرضی کی خود مالک تھی ،جو بھی اس نے کامیابی حاصل کی ،والدین روٹین کے مطابق بچوں سے پوچھتے ہیں ،حمیرا ابو کو کہہ دیا کرتی تھی کے میں اپنی سب چیزوں کی خود ذمہ دار تھی ،ایک سے ڈیڑھ سال سے ہمارا حمیرا سے رابطہ ختم ہوگیا ، ہم عموما پوچھتے تھے ناراضگی تھوڑی بہت رہتی تھی،نمبر کئی وقت سے بند جارہا تھا ، ہم رابطہ کرنے کی کوشش کرتے تھے ،ہماری پھپو کا اچانک انتقال ہوا ہم پہلے سے ہی سوگ میں تھے 

حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین

کسی کی عزت کو اس طرح نہیں ہوا میں اڑانا چاہیے ، میڈیا کو سوال کرنے چائیے تھے وہ نہیں کئے گئے؟؟؟مالک مکان نے بھی بہن حمیرا کو پریشان کیاہوا تھا جو کردار ادا کرنا تھا وہ نہیں  کیاگیا 

جب حمیرا کے موبائل فونز آف ہوئے ،پوسٹ مارٹم دیگر شواہد کے بعد ہی واقعے کا مقدمہ درج کروائیں گے ،تدفین لاہور میں کریں گے ،بہن آزاد خیال تھی مرحومہ کی مغفرت کی دعا کریں ، گھر کا لاک توڑ کر کوئی داخل ہوا ،بیشتر چیزیں سامنے آسکتی ہیں 

شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع

جب تحقیقاتی رپوٹ آئیں گی اس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروائیں گے ،نہ ہی کوئی مالی ایشو تھا لیکن باظاہر یہ دیکھایا گیا ،کہ مالی ایشو ہے بہرحال اللہ آسانی فرمائے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا سے آخری بار رابطہ کب ہوا تھا؟ فوٹو شوٹ کرنے والے کے حیران کن انکشافات

فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ آخری فوٹو شوٹ کرنے والے اسٹائلسٹ نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو میں دانش مقصود نے بتایا کہ میں نے دس ماہ قبل حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔

دانش مقصود نے بتایا کہ حمیرا اصغر سے آخری گفتگو اکتوبر میں واٹس ایپ پر ہوئی تھی۔ انھوں نے شوٹ کی تعریف کی اور وہ کافی خوش نظر آرہی تھیں۔

کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔

دانش مقصود نے انکشاف نے کیا کہ ہماری ٹیم نے حمیرا کو فوٹو شوٹ کو سوشل کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

دانش مقصود نے مزید بتایا کہ پھر ہم نے حمیرا کو دوبارہ کالز کیں جواب نہ آنے پر ان کے واٹس ایپ پر میسج کیے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔

اسٹائلسٹ کا مزید کہنا تھا کہ جس پر ہمیں تشویش ہوئی تو سوشل میڈیا پبلیکیشن سے بھی رابطہ کرکے اداکارہ اور ماڈل کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لیکن شاید ان سب کو لگا کہ ایسے لاپتا ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور کسی نے توجہ نہ دی۔

دانش مقصود نے مزید بتایا کہ میں نے دو مختلف اپلیکیشن پر بھی پوسٹس لگوائیں لیکن پھر بھی اس بات پر شوبز انڈسٹری کی طرف سے توجہ نہیں دی گئی۔

حمیرا اصغر شوبز کی دنیا میں نام بنانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور ڈیفنس کے علاقے میں 2018 سے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں۔

انھوں نے 2024 سے فلیٹ کا کرایہ نہیں دیا تھا جس پر مالک نے کیس کررکھا تھا اور پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔

بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو اداکارہ کی لاش ملی۔

اداکارہ کے والد نے لاش لینے سے انکار کردیا جب کہ بھائی نے بھی پولیس کو خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر بھائی لاہور روانہ ہوگئے
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے بھائی اور رشتہ دار کراچی پہنچ گئے
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کر لی
  • جس انڈسٹری کی وجہ سے والدین نے عاق کیا وہی انڈسٹری حمیرا کی تدفین کرے گی؛ یاسر حسین
  • اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی میت لینے کراچی پہنچ گیا
  • چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین سے اپنی بچی کی تدفین کی اپیل
  • حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت وصولی کے لیے لواحقین کا رابطہ کرلیا
  • اداکارہ حمیرا سے آخری بار رابطہ کب ہوا تھا؟ فوٹو شوٹ کرنے والے کے حیران کن انکشافات