چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین سے اپنی بچی کی تدفین کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان علما کونسل نے حمیرا اصغر کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ماضی کے تنازعات بھلا کر اپنی بچی کی لاش وصول کریں۔
پاکستان علما کونسل نے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی سربراہی میں گزشتہ دنوں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین اور خاندان سے اپیل کی ہے کہ وہ ماضی کو بھلا کر بچی کی لاش کو اسلامی طریقے سے دفن کریں۔
یہ بھی پڑھیے: حمیرا اصغر لاوارث نہیں، وزیر ثقافت سندھ کا تدفین کرانے کا فیصلہ
مولانا طاہر اشرفی نے سندھ کے صوبائی وزیر برائے ثقافت سید ذولفقار علی سے بھی رابطہ کیا اور ان کی طرف سے اداکارہ کی تدفین کے اعلان کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان علما کونسل
پڑھیں:
کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، جنازہ گورنر ہاؤس میں ہوگا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے گورنر سندھ میدان میں آ گئے۔ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ اور تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ نے کہا میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں بھی حمیرا اصغر کا بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور اس حوالے سے اپنی ٹیم کو ہدایت کردی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار200روپے کا اضافہ
مزید :