حمیرا اصغر لاوارث نہیں، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا اداکارہ کی تدفین کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔
صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے۔ تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سید ذوالفقار علی شاہ محکمہ ثقافت
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضا مند ہوگئے، تدفین کب ہوگی؟
اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔ بہنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاش وصول کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کے اہل خانہ 5 سے 6 گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے ان کے بہنوئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ حمیرا اصغر کے بلڈ ریلیٹو کو ہی ان کی لاش سپرد کی جائے گی۔ اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔
اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/2146693455835087/?rdid=eDEy2plwFNBHD9Tz&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1Az7MHKY2n%2F