متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملنے والی اداکارہ کی لاش کو پولیس نے بہنوئی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کے بہنوئی نے گزری پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے رشتے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لاش حوالگی کا مطالبہ کیا۔
پولیس کے مطابق رابطہ کرنے والے شخص نے خود کو حمیرا کا بہنوئی بتایا ہے، جس پر اُس کو تھانے طلب کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ کسی خونی رشتے کو ساتھ لے کر آئیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق متوفیہ کی لاش صرف خونی رشتے کو ہی دی جائے گی۔
اس سے قبل ایس ایس پی ویسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی ہے کیونکہ اُن کے فریج میں رکھی ہوئی اشیا زائد المعیاد ہوچکی ہیں اور آخری کال بھی ستمبر 2024 میں کی گئی تھی، اُس کے بعد سے کال موصول ہونے یا کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق حمیرا اصغر نے چار ماہ سے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے فلیٹ کی لائٹ منقطع ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔