چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
فلسطین کےسفیر نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جلد فلسطین سے ایک اعلیٰ سطحی وفد قاضی القضاۃ فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئے گا ۔
چینی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فلسطین کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے ایک اور خط، ‘حکومت نے میڈیا، عدلیہ، پارلیمنٹ کو تبادہ کردیا’
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے میڈیا، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو تباہ کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ دو بڑی جماعتوں کے سربراہوں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والا معاہدہ میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو مجموعی مسائل سے باہر نکالنے کے لیےآئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا ہے، ملک میں عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاس داری حاصل ہونی چاہیے۔