شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ نے جرم کے ارتکاب کے 60 دنوں کے اندر ادائیگی کرنے پر ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اگر ادائیگی 60 دنوں کے بعد اور 1 سال سے پہلے کی جاتی ہے تو اس صورت میں 25 فیصد رعایت لاگو ہوگی، تاہم اس رعایت کا ٹریفک کی بعض سنگین خلاف ورزیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت شارجہ کے ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان القاسمی نے کی، اس اجلاس میں کونسل کی جانب سے کاروباری افراد کے لیے سرکاری فیس میں 50 فیصد رعایت کی بھی منظوری دی گئی، جس میں مختلف اقتصادی نوعیت کے 88 منصوبے شامل ہیں۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ شارجہ پولیس نے سال 2024ء کے دوران ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح میں 2023ء کے مقابلے میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی، فی ایک لاکھ افراد پر اموات کی شرح 1.76 تک رہی، یہ کامیابی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بڑھانے اور حادثات کی روک تھا م کے حوالے سے مؤثر حکمت عملی اور اقدامات کا نتیجہ ہے، اس مقصد کے لیے ٹریفک اور پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خطرناک ڈرائیونگ رویوں کے خلاف 12 آگاہی مہمات چلائیں جن میں غیر محتاط ڈرائیونگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں کا غیر محفوظ استعمال شامل تھا۔ ڈائریکٹر ٹریفک و پیٹرول ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر جنرل محمد علا النقبی نے ان اقداما ت کو کمیونٹی کی شمولیت اور عوامی آگاہی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں شارجہ پولیس کے اس وژن کا نتیجہ ہیں جس کا مقصد جامع روک تھام، آگاہی اور کنٹرول کے ذریعے روڈ سکیورٹی کو فروغ دینا اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رعایت کا
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے