آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری خصوصی انفورسمنٹ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 112 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 1,119 موٹر سائیکلیں اور 412 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

مہم کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 48 ڈرائیورز کو جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق لین خلاف ورزی پر 845، بغیر لائسنس کے 76، ٹرپل سواری پر 11 جبکہ 23 کم عمر ڈرائیورز کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا کریں’

علاوہ ازیں، مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر 923، بغیر ہیلمٹ کے 1,007، اور غیر قانونی پارکنگ پر 2,766 افراد کو چالان کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ یقینی بنائیں کوئی بھی شخص بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے سڑک پر نہ آئے۔

سی ٹی او اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ دارالحکومت میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام قائم رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر سید ذیشان حیدر اسلام آباد ٹریفک پولیس

پڑھیں:

خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار 

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
  • جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کو پیغام
  • گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ براستہ کوہستان جانے پر پابندی
  • بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا
  • خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار 
  • کمپٹیشن کمیشن کی کارٹل اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں
  • پاکستان میں جادو ٹونا کے خلاف قوانین کیا ہیں؟ کتنے سخت؟ اور سزائیں کیا ہیں؟
  • 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات