Jasarat News:
2025-09-18@12:00:41 GMT

نئی نمبر پلیٹ کا مسئلہ!

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ’’اجرک‘‘ کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹیں لازمی قرار دی ہیں انہیں استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے اور ضبطی کے احکامات جاری کیے ہیں، بظاہر یہ فیصلہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی سیکورٹی اور نگرانی کا نظام ہے تاکہ شہر کو محفوظ، پْرامن بنایا جاسکے، جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چالان گھروں تک پہنچانے میں مدد ملے، یہ منصوبہ خصوصی طور پر کیمروں، جدید سافٹ وئر، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ڈیجیٹل مواصلاتی نظام کے ذریعے پولیس، ٹریفک کنٹرول، ہنگامی خدمات، اور دیگر سرکاری اداروں کو مربوط کرتا ہے تاکہ وہ تیز، مؤثر اور شفاف انداز میں شہریوں کی حفاظت کر سکیں۔ مگر المناک صورتحال یہ ہے کہ اس فیصلے سے کراچی کے شہری جو پہلے ہی ان گنت مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں، ان کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے اسے اپنی جیب گرم کرنے کا ذریعے بنا لیا ہے، جابجا ناکے لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا ہے، دو ماہ میں موٹر سائیکل ودیگر گاڑیوں کے 52 ہزار سے زائد چالان کیے جاچکے ہیں۔ صرف چالان کی مد میں 9.

2 ارب روپے شہریوں سے وصول کیے جاچکے ہیں۔ نمبر پلیٹوں کی فراہمی میں تاخیر، شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سخت کارروائیوں، ہتک آمیز سلوک اور محکمہ ایکسائز کی سست رفتاری نے کراچی کے شہریوں کوسخت ذہنی اذیت سے دوچار کردیا، محکمہ ایکسائز کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 تک سندھ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں صرف کراچی میں 33 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ کے قریب دیگر گاڑیاں شامل ہیں، اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹوں کی بروقت ترسیل کیوں کر ممکن ہے، اس پر مستراد یہ کہ 2 ماہ تک چالان جمع نہ کرنے پر جرمانہ ڈبل، 3 ماہ تک لائسنس کی منسوخی اور 180 دنوں میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی بھی دی جارہی۔ صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کو روک روک کر موقع پر ہی بھاری چالان کیے جارہے ہیں اور اب تک ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جاچکا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے، نئی نمبرز پلیٹ جس مقصد کے تحت بنوائی جارہی ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے سنجیدہ، ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، نئی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے شہریوں کم از کم چھے ماہ کی مہلت دے، شہریوں کو آئن لائن سہولت دی جائے اور ٹریفک پولیس کے شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران سرکاری ملازمین کو ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، لہٰذا بطور سرکاری ملازم سب سے پہلے احتساب ہمیں خود سے کرنا ہوگا۔

سی ٹی او نے خبردار کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی جس میں گاڑی بند کرنے کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی شامل ہوگی۔

Islamabad Traffic Police (ITP) on Wednesday launched a special campaign, running from September 17 to 26, to facilitate government employees in obtaining their driving licenses.#islamabadtrafficpolice #license #governmentemployees #Deadline #CTO @ICT_Police pic.twitter.com/sS7CLjw2Gc

— APP (@appcsocialmedia) September 17, 2025

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کسی بھی ادارے یا رینک کا ہو، قانون سب پر یکساں لاگو ہوگا۔

حمزہ ہمایوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں، اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کی بہتری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او اسلام آباد

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوششں کی جا رہی ہے، مسعود خان
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج