وفاقی حکومت کی کفایت شعاری ؛3سال سے خالی اسامیاں ختم ؛گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سمیت اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی،
گذشتہ 3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہےگی،رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی،مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، حکومتی اخراجات پرملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی، حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی جاری رہے گی،وزارت خزانہ نےفیصلوں پرعمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکو نوٹیفکیشن بھیج دیا
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔