لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی پر

پڑھیں:

سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

  باسم سلطان : چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ یکم سے 30 جون تک  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 33,277 چالان کیے جا چکےہیں جبکہ  251 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو ہدایت دیتے  ہوئے مزید کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر دیکھتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔ سیف سٹی میں تعینات ٹریفک اسٹاف کو بھی فوری نشاندہی اور ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نئی نمبر پلیٹ کا مسئلہ!
  • جنید صفدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے چالان پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل
  • جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان، مریم نواز کی پولیس کو شاباش
  • شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
  • مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکے بیٹے کا چالان ہوگیا 
  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان
  • رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی گرفت میں
  • سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم