حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے گزشتہ روز بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ سونیا حسین سمیت کئی افراد نے ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی اجازت مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ حمیرا کے اہلخانہ اس کی میت لینے نہیں آ رہے اور نہ ہی ان کی تدفین کی جا رہی ہے۔ اگر وہ کل تک نہیں آتے تو مجھے تدفین کرنے کی اجازت دی جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس پر کیسے ردعمل دوں، انہوں نے حمیرا کے والدین سے سوال کیا کہ ایسی کیا حق تلافی ہو گئی ہے کہ آپ اس کی آخری رسومات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ ماں باپ کے ہوتے ہوئے میت کی تدفین نہیں کی جارہی یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ ایک دن انتظار کریں اگر حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو بطور مسلمان اور انسان وہ میری بہن ہے مجھے یہ ذمہ داری دیں کہ میں اس کی تدفین کروا سکوں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آس پاس لوگوں سے حال احوال پوچھیں ان سے رابطے میں رہیں، ان کو ایک فون کر کے پوچھ لیں کہ آپ ٹھیک ہٰں تاکہ آج کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ اور عائشہ خان یا حمیرا اصغر جیسا کوئی واقعہ ہمارے سامنے نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقوق اللہ تب تک قبول نہیں ہوں گے جب تک آپ حقوق العباد نہیں نبھائیں گے۔
سونیا کی ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کر کے یاسر حسین نے لکھا کہ سونیا حسین کو یہ موقع ملنا چاہیے، ورنہ میں بھی حاضر ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش منگل کے روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے ان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے حکام سے رابطہ کر کے میت کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے، اسی باعث ابتدا میں میت وصول کرنے سے انکار کیا گیا، تاہم اب وہ راضی ہو چکے ہیں اور جلد کراچی آ کر میت وصول کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حمیرا اصغر حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر لاش حمیرا اصغر والد سونیا حسین یاسر حسین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر لاش حمیرا اصغر والد سونیا حسین یاسر حسین وصول کرنے سے انکار حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ سونیا حسین انہوں نے میت وصول کی تدفین نہیں ا کی لاش
پڑھیں:
کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔
عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔
کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...
جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔