صدرآصف علی زرداری سے متعلق بڑادعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد: صدرآصف علی زرداری سے متعلق بڑادعویٰ سامنے آگیا۔ سینئرصحافی اعزازسیدکاکہناہے کہ صرف مائنس عمران خان ہی نہیں ہورہا آگے اوربھی بہت کچھ ہے ،صدرآصف علی زرداری کو بھی عہدے سے ہٹایاجاسکتاہے بلکہ اس سلسلے میں ابتدائی کام شروع ہوگیاہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے عسکری قیادت کو خط لکھ کر شہداء کے ورثاء کےلئےتین ہزار کنال اراضی دینے کی پیشکش کردی۔ ان کاکہناہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایک اعلیٰ افسر چاہتے ہیں کہ ملک ریاض سے معاملات ٹھیک ہو جائیں اور کچھ ایسے اشارےملے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ معاملات آگے بڑھے ہیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدرِ مملکت کی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
صدر مملکت نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا، کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں ۔
صدرمملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ۔