شمالی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو بھی سراہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے خضدار میں فتنہِ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پاک افواج کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ قائم مقام صدر نے پوری قوم کو یقین دلایا کہ وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مل کر اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے جرات مند جوانوں کے حوصلے اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ان بہادر جوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے — جن کے لئے ہمارا دل بھر کر قدردان ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے؛ مل کر ہم اپنے بچوں اور ملک کو محفوظ بنائیں گے۔ اللہ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو شفا دے اور شہداء کو اپنی رحمت میں جگہ دے۔
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق: پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے — دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مضبوط ہے۔