اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے وژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔ جیمز ڈونگ نے کہا کہ اس وقت علی بابا ویب سائٹ پر تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لئے انٹرپرینیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم محمد شہباز شریف مصنوعات فروخت میں ای کامرس جیمز ڈونگ علی بابا

پڑھیں:

شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس، لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

فائل فوٹو 

سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم  شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے  کے کیس میں  عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، شہباز شریف نے لیگل نوٹس کو دعوے کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی۔

10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح

وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔

وزیراعظم پر جرح کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین نے اعتراض کیا تھا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس نہیں بھجوایا،  لیگل نوٹس بھجوائے بغیر دعویٰ قابل سماعت نہیں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر 10 ارب کی پیشکش کے الزام پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے؛ وزیراعظم
  • شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس، لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور
  • روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگست میں ملاقات متوقع، طارق فاطمی کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار تشکر
  • زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عبدالستار ایدھی قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف
  • تربیلا اسپل وے آپریشن پر وزیراعظم شہباز شریف کی وارننگ