80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بیجنگ :شنگھائی میونسپل گورمنٹ کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی تیاریوں کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ کانفرنس 26 سے 28 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ “ذہین دور میں دنیا کی مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی ، صنعت کے رجحانات اور عالمی حکمرانی کے تازہ ترین عمل کو جامع طور پر دکھایا جائے گا ۔3,000 سے زیادہ جدید ترین مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی ، جس میں 40 سے زیادہ بڑے ماڈلز ، 50 سے زیادہ اے آئی ٹرمینل مصنوعات ، 60 سے زیادہ ذہین روبوٹس ، اور 100 سے زیادہ “ورلڈ پریمیئر” والی مصنوعات بھی شامل ہیں ۔ اس بار “چائنا پریمیئر” کی تعداد ریکارڈ سطح پر ہے ۔اب تک 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1200 سے زائد مہمانوں نے کانفرنس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں 12 ٹورنگ ایوارڈ، نوبل انعام اور دیگر اعلیٰ انعام یافتہ، 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز اور کئی اعلیٰ بین الاقوامی لیبارٹریوں کے نمائندے شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد
کراچی:کسٹمز نے رینجرز کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی مصنوعات برآمد کر لیں۔
ترجمان کسٹمز عرفان علی کے مطابق حساس ادارے سے موصول شدہ خفیہ اطلاع پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر کاروائی کی گئی۔
کاروائی میں کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں ایرانی خشک دودھ، اجینو موتو، کپڑا، ٹائلز، کراکری اور اسپئر پارٹس برآمد کیا گیا۔
مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ اشیاء کو 21 مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کسٹمز عرفان علی کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور حتمی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔