2025-11-03@08:22:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1174
«فرانچیسکا البانیز»:
مظفرآباد: مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا...
چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔ دونوں افسران کے خلاف تحقیقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے 9ٹاؤنز چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر کی کارکردگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ تعلیم،صحت، عوامی خدمت اور تعمیر وترقی میں مقابلہ ہولیکن پیپلزپارٹی کا ان کاموں سے کوئی تعلق نہیں، کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض صوبائی حکومت نے کراچی کو صرف کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ بنارکھا ہے، وسائل تو لیتی ہے لیکن مسائل حل نہیں کرتی،اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، ہمارا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے،پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے ٹاؤن،یوسیز...
سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، چین کو ہم نے دو اسپشل اکامک زونز آفر کیے ہیں، اس پر اب ان کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان آ کر جائزہ لے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے کبھی ہم پر یہ شرط نہیں لگائی کہ ہم سے تعلقات رکھنے کے لیے کسی دوسرے کی طرف نہ جائیں، بلکہ وہ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ آپ تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنا کر اپنی اقتصادی حالت کو بہتر بنائیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، چینی قونصل جنرل انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ون...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں...
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش...
یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل...
چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کے اجلاس میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی کے لیے ایک عالمی ادارہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کے ذریعے چین خود کو تجارت کے میدان میں امریکا کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ صدر شی کے اس منصوبے کے بارے میں پہلے تبصرے تھے، جسے بیجنگ نے اس سال متعارف کرایا ہے، جب کہ امریکا نے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ضابطے بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایپیک 21 ممالک پر...
؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف...
اپنے سوڈانی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دہشتگردوں کو اچھوں اور بروں میں تقسیم کرتے ہیں، ان کی حمایت کرتے ہیں جو ان کے اپنے الفاظ میں، ان کے مفادات کو پورا کرنے کیلئے ہر بُرا کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے سوڈان میں جاری صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے خلاف دہشت گردی اور تشدد، ہمیشہ مذموم ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔ گزشتہ شب انہوں نے اپنے سوڈانی ہم منصب "محی الدین سالم" سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس حوالے سے سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس...
پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ Only 2 days remain before the World Snooker Championship 2025 takes center stage in Doha, Qatar. From November 3–13, the world’s finest cue artists will compete in a test of precision, composure, and class. Each frame will tell a story of determination and brilliance. [IBSF] pic.twitter.com/JgFZxf43Wk — IBSF (@ibsf) November 1, 2025 چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد...
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ وسائل کو مکمل طور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کیلئے قرارداد پر مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ قرارداد جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اہم سنگ میل ہے، اس قرارداد کے منظور ہونے پر پوری قوم پنجاب اسمبلی کی مشکور ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس قرارداد سے جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانیوں تک پہنچ پائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے ڈیڑھ سال...
تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کو ’غیر ذمہ دارانہ اور رجعت پسندانہ‘ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقیچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’ایک جوہری طاقتور ملک جو اپنے دفاعی محکمے کو جنگ کا محکمہ کہتا ہے، اب ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہی ملک ہے جو ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو شیطانی رنگ دے کر ہمارے محفوظ جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے۔‘ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ ٹرمپ نے یہ اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے ایم اے جناح روڈ پر اورنگزیب مارکیٹ کے سامنے جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاجروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اس شاہراہ کو اگر جلد از جلد مرمت کرکے بحال نہ کیا گیا تو اس اہم تجارتی علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے اور اورنگ زیب مارکیٹ، اقبال سینٹر، ٹائر مارکیٹ اور دیگر قریبی مارکیٹوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل عثمان شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے...
ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ...
یورپی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔ یورپی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے اپنا بیلیسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بحال کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر ’سوڈیم پرکلوریٹ‘ کی کئی کھیپ پہنچی ہیں، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے اب تک تقریباً 2,000 ٹن مواد ایران پہنچ چکا ہے، جو اسرائیل سے حالیہ جھڑپوں کے بعد چین کے سپلائرز سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان چھایا رہا، جہاں ابتدائی مثبت آغاز کے بعد شدید فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو گرا دیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ 156,732.87 پر بند ہوا، جو 1.09 فیصد کی گراوٹ کا عکاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 32 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 36,00 سے زائد پوائنٹس کی کمی کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور انٹرا ڈے ہائی 159,507.41 پوائنٹس تک گئی، تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر معیشت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران حکومتِ پاکستان کی انکم ٹیکس وصولی تاریخ کی بلند ترین سطح 5.83 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال 2023-24 میں 4.57 کھرب روپے تھی، اس نمایاں اضافے نے سرکاری محصولات میں تو اضافہ کیا ہے مگر عوامی سطح پر شدید نارضگی اور بے اطمینانی پیدا کر دی ہے۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر انہوں نےکہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی وصولیوں میں سے 575 ارب روپے تنخواہ دار طبقے سے حاصل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 364 ارب روپے کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔دوسری جانب کاروباری طبقہ — جس میں کارپوریٹس، پرائیویٹ...
چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ: چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا جوہانسبرگ میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ پیش گوئی کی جا سکتی...
چین کی سرکاری دفاعی کمپنی نورنکو نے ‘ڈیپ سیک’ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خودکار جنگی گاڑی متعارف کرائی ہے، جو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے معاونت فراہم کر سکتی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بیجنگ جدید ہتھیاروں میں امریکی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے اے آئی کو تیزی سے اپنارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ رائٹرز کی تحقیق کے مطابق، چین کی فوج (PLA) اور اس سے منسلک ادارے ‘ڈیپ سیک’ ماڈلز کو جنگی منصوبہ بندی، خودکار ہدف شناخت، اور ڈرون و روبوٹ کتوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان نظاموں سے فوجی فیصلوں کا عمل چند...
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچوں کے ابتدائی برسوں میں چینی کے استعمال کو محدود رکھنے سے دل کی خطرناک بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں برطانیہ کے 63 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر اُن ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو 1950 کی دہائی کے اوائل میں چینی کی راشننگ کے دور میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اُس وقت حاملہ خواتین کے لیے روزانہ چینی کا استعمال 40 گرام سے کم مقرر تھا، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چینی نہیں دی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس نوجوانوں میں...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مالدیپ کا عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی محصولات اور چین میں بڑھتی پیداواری لاگت کے باعث چینی کمپنیاں تیزی سے بنگلہ دیش کا رخ کر رہی ہیں، جہاں ملبوسات کے شعبے میں حالیہ برسوں میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس پیشرفت سے بنگلہ دیش عالمی سپلائی چین میں ایک نئے اسٹریٹجک مرکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی درآمدی پابندی سے بنگلہ دیش کی ساڑھی صنعت بحران کا شکار چین سے امریکا کو ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، جہاں اب اوسط محصول 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ Chinese investment in Bangladesh has gained fresh momentum across multiple sectors in recent months, with a sharp uptick now...
یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہے، جہاں مینز اور ویمن ایونٹس میں مصری کھلاڑیوں نے اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 4 لاکھ 26 ہزار ڈالرز ہے، جبکہ ہر ایونٹ میں انعام کی رقم 2 لاکھ 13 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ فلاڈیلفیا میں جاری کوارٹر فائنل مقابلوں میں، مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصطفیٰ اسل (مصر) نے انگلینڈ کے کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ سیڈ 2 بال کول (نیوزی لینڈ) نے فرانس کے عالمی نمبر 19 بیپٹسٹے ماسوٹئو ٹی کو اسی اسکور سے ہرایا۔ سیڈ 3 یوسف ابراہیم (مصر) نے ویلز کے جوئل میکن کو 1-3 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا،...
چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر ہونے والے اوپن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے۔ جمعرات کے روز فو چھونگ نے کہا کہ شام میں صورت حال تبدیل ہونے کے بعد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں نے بد امنی سے فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے، جس نے خطے کے امن اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ان...
لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔ الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا،...
نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
چیئر مین آ باد محمد حسن بخشی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کے آباد ہاؤس دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں،سید افضل حمید،طارق عزیز، احمد اویس تھانوی سمیت دیگر آباد ارکان بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پروفیسر شاداب احمد صدیقی زمین کی گہرائیوں میں چھپی چند نایاب معدنیات عالمی طاقت کا نیا پیمانہ بن چکی ہیں۔ چین نے صنعتی حکمت عملی کی پالیسیوں سے ان پر اجارہ داری قائم کی ہے۔” اعلان نمبر 62برائے 2025′ ‘ اس حکمت عملی کا اظہار ہے ۔یہ تجارتی فیصلہ نہیں بلکہ ایک جیو اکنامک ہتھیار ہے جو ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے مستقبل کو متاثر کر سکتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس نازک شعبے میں کیا حکمت عملی اپنائیں گے تاکہ عالمی سپلائی چین کے خطرات کم ہوں۔ یہی فیصلہ بھی عالمی توازن بدل سکتاہے۔دنیا کی معاشی بساط پر کبھی کبھی ایسے خاموش مگر گہرے قدم اُٹھائے جاتے ہیں جو بندوقوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ مرمت کرکے کارآمد بنائی گئی گاڑیوں کا افتتاح کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات میں بہتری کی جانب ایک اور اہم قدم، خستہ حال مشینری و گاڑیوں کو مرمت کے بعد دوبارہ کارآمد بنا دیا گیا۔ افتتاحی تقریب نیپا ورکشاپ میں منعقد ہوئی، جہاں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ کارآمد بنائی گئی گاڑیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ماجد خان، وائس چیئرمین آصف حسن، اشعر عماد، عادل محمد، رہنما جماعت اسلامی کامران چشتی، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس اقدام سے...
چین نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور تفریحی مظاہروں کی دنیا میں اپنی برتری ثابت کر دی، ہنان صوبے کے شہر لیوئیانگ میں 15 ہزار 947 ڈرونز کے ذریعے ایک شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ڈسپلے قرار پایا۔ یہ دلکش شو 17ویں لیوئیانگ فائر ورکس کلچرل فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں ڈرونز نے آسمان کو رنگین روشنیوں سے مزین کردیا۔ شو میں قدرتی مناظر، پھولوں کے کھلنے کے دلکش انداز، مچھلیوں کی تیرتی تصاویر اور آتش بازی کی نقالی جیسے مناظر پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص ایک متاثرکن لمحے میں ایک...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں وی سی گلی بدرال میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو...
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد القصیم ریجن میں ہونے جا رہا ہے، جو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ مقابلے 2 تا 13 فروری 2026 کے دوران ہوں گے، جن میں 40 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 500 سے زیادہ خواتین و مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے القصیم ریجن کے امیر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ قیادت کے کھیلوں کے فروغ کے وژن اور مملکت کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں...
چین نے امریکا کی قومی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) پر اپنے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس اہم تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کے نتیجے میں نیٹ ورک کمیونیکیشنز، مالیاتی نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا چینی وزارتِ ریاستی سلامتی نے وی چیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی این ایس اے نے 2022 میں ایک غیر ملکی موبائل فون برانڈ کی میسجنگ سروسز میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز کے عملے کے زیر استعمال آلات سے حساس معلومات...
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔ افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
روزینہ علی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات،اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق کرکٹ ہو ٹینس...
بیجنگ: چین کے 9 اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف جاری بدعنوانی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام ثابت ہونے پر 2 اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کو فوج اور حکمران کمیونسٹ پارٹی سے برطرف کر دیا گیا۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی اور ریاست کی تمام سطحوں سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم کے تازہ ترین اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی، جب بیجنگ میں اعلیٰ حکام کا 4 روزہ اجلاس 20 اکتوبر کو شیڈول ہے، طے شدہ اجلاس میں طویل...
بھارتی ایما پر متحرک اور بھارتی پراکسی وار لڑنے والے افغان طالبان اپنے ملک کے غریب عوام کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں یہ دعویٰ کیاکہ خطے کے باقی ممالک افغانستان کے ساتھ خوش جبکہ صرف پاکستان ہی کو مسائل ہیں۔ جبکہ حقیقت افغان وزیر خارجہ کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے جس کا ہم ذیل میں جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے ساتھ حالات کی کشیدگی کے بعد افغانستان کی تجارت جس کا 41 سے 43 فیصد انحصار پاکستان پر ہے وہ رک گئی ہے جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے...
آسٹریلیا میں 55 سال قبل لاپتہ ہونے والی برطانوی نژاد 3 سالہ بچی کے اہلِ خانہ کا صبر جواب دے گیا، انہوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ بچی کے اہل خانہ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر مشتبہ ملزم نے بدھ کی رات تک سچ جواب نہ دیا تو وہ اس کا نام عام کردیں گے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1970 میں 3 سالہ شیریل گرمر نامی بچی اپنی والدہ اور تین بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا کے ایک ساحلِ سمندر پر گئی تھی، جہاں سے وہ اغوا کرلی گئی تھی تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود آج تک اس کی لاش بھی نہ مل سکی۔پولیس نے ابتدائی طور پر اس وقت ایک...
ترجمان ژانگ ژیاؤگنگ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان افراد کے کیسز کی تحقیقات کر کے انہیں قانونی کارروائی کے لیے ملٹری کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار سمیت آٹھ دیگر اعلیٰ اہلکاروں کو مالی بدعنوانی سے متعلق بدانتظامی کے الزام میں کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ہی ویڈونگ اور 8 دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو حکمران کمیونسٹ پارٹی اور فوج سے بدعنوانی سے متعلق سنگین بدانتظامی پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنرل ہی ویڈونگ پر شبہ ہے کہ انہوں نے نہایت سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے،...
ریاض احمدچودھری معرکہ حق کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایک بارپھر جھوٹی خبروں کا پرچار کرنے لگ گیاہے۔بھارتی میڈیا پاکستان مخالف خبریں چلانے کا شوقین اور پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگیاہے۔اس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کے دوبارہ آغاز کی خبریں چلانی شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے جنگ شروع ہو گئی ہے اور دونوں اطراف سے قندھار کے قریب بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا ہے کہ مقامی ذرائع نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر آنے والی خبر بے بنیاد اور...
عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 مملکت سعودی عرب میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ کا تسلسل ہے۔ مملکت نے اب تک 40 مختلف کھیلوں میں 100 سے زائد بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے جن میں 2.6 ملین سے زائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین نے شرکت کی۔ سعودی عرب نے اس سے پہلے کلب ورلڈ کپ، سپین اور اٹلی کے سپر کپ، سعودی ڈکار رالی، سعودی فارمولا 1 گرینڈ پری اور الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ جیسی عالمی کھیلوں کی...
آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید J‑10C لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے — یہ معاہدہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جزیرے نما ملک اپنی فضائی صلاحیتیں تیزی سے جدید بنانے کی راہ پر ہے۔ دفاعی حکام کے اعلان کے مطابق یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے، اور انڈونیشیا J‑10C استعمال کرنے والا تیسرا ملک بنے گا۔ وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت جلد ہی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے گی مگر انہوں نے ترسیل یا ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے طیاروں کی خریداری...
پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے مشترکہ تحمل، مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدادی مشن نے بھی پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی بند کی جائے اور تنازع کا دیرپا حل تلاش کیا جائے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، جو...
ویب ڈیسک:چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لن جیان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے اور تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے,یہ فیصلہ علاقائی امن و استحکام کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے ،پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں، یہ ایسے ہمسائے ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان ترجمان...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
قدیر ہاؤس میں سماجی رہنما مرحوم خواجہ قدیر احمد کی فاتحہ چہلم میں ان کے صاحبزادے خواجہ عتیق احمد,خواجہ نصیر احمد، حاجی محمد حنیف طیب,قاضی عدنان فرید ،کاشف سرور پراچہ، کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین زبیر موٹی والا, جاوید بلوانی ادریس میمن ,انس پارکر ,ا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تائی پے : تائیوان کی حکومت نے بدھ کے روز چین کی جانب سے فوجی نفسیاتی آپریشن افسران کے خلاف انعامی اعلانات کو ذہنی جنگ کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے نیشنل سیکیورٹی بیورو (NSB) کے سربراہ تسائی منگ ین نے کہا کہ بیجنگ نے یہ اقدامات تائیوان کے یومِ آزادی (10 اکتوبر) کے فوراً بعد کیے ہیں، جو اس کی مسلسل دباؤ کی پالیسیوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ چین کی طرف سے جاری کی گئی یہ معلومات نفسیاتی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں، سیکیورٹی ادارے وزارتِ دفاع اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اہلکاروں کی شناخت خفیہ رکھنے...
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے...
سعودی عرب کے شہر ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ہوں گے۔ یہ عالمی مقابلہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری جنرل ڈائریکٹر سول ڈیفنس، میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا...
سٹی 42: گریڈ 22 کے محمد اقبال کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ محمد اقبال چیئرمین ایف بی آر کی بیرون ملک رخصت پر اضافی چارج سنبھالیں گے ،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال 20 سے 25 اکتوبر تک بیرون ملک رخصت پر ہوں گے ۔ ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 22 کے محمد اقبال ایف بی آر میں ممبر ایڈمن و ایچ آر تعینات ہیں۔ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے واضح مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ فلسطین میں حکمرانی کا حق صرف اور صرف وہاں کے عوام کو حاصل ہونا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری بھی اسی اصول کی حمایت کرتی ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہیے۔ وانگ ژی نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر اور ان کی خواہش کے برعکس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی...
چین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کا اصول قائم رہنا چاہیے۔ سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہاکہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کسی بھی فیصلے میں فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہشات کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ FM Wang Yi outlined China’s position on the first-phase ceasefire and prisoner swap agreement between Israel and Hamas: China welcomes all efforts aimed at restoring peace and saving lives. The humanitarian disaster in #Gaza is a stain on the 21st century, and human conscience… pic.twitter.com/SXFfgot1tF — Lin...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی رکن آغا رفیع اللّٰہ نے چیئرمین سی ڈی اے سے ٹیلی فون نمبر مانگا تو انہوں نے صاف انکار کردیا، اس معاملے پر قادر پٹیل نے سی ڈی اے افسر اسفند یار کی سرزنش کی۔اس موقع پر کمیٹی رکن ملک ابرار نے کہا کہ سی ڈی اے بغیر ادائیگیوں کے لوگوں سے زمین لے لیتی ہے، محکمے نے لوگوں سے پورے پورے گاؤں خالی کروائے، جو لوگ متاثرین ہیں، اُن کا معاملہ تو حل کریں۔کمیٹی رکن انجم...
سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبہ میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین ۔ سیمنٹ سستاہوگیا
اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ مطالبہ کیا افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف...
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لییسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت...
چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
واشنگٹن: چین پر 100 فیصد اضافی امریکی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف سخت تجارتی اقدام کرتے ہوئے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی معیشت میں غیر یقینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر سے چین سے امریکا آنے والی تمام درآمدات پر ٹیکس لاگو کیا جائے گا تاکہ امریکی مصنوعات اور مقامی صنعتوں کو غیر منصفانہ مقابلے سے بچایا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی...
چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے...
فیصل آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے جب کہ کمسن بچی کا جسم بھی گرم چمٹے سے جلایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھر کے مالک مالک حبیب سلیم اور اہلیہ صدف نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جلاتے رہے اور اس کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کے خلاف سینیٹ میں شدید احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے سیدال خان ناصر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا گزشتہ اجلاس کے دن آپ کا سینیٹ اجلاس میں اچھا کردار نہیں تھا۔ مجھے آپ پر اعتبار اور بھروسہ نہیں کہ آپ اس چئیر پر بیٹھیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ ایسے نہیں جو اپنے ساتھی سینیٹرز کی عزت کا خیال کریں۔ آپ سینیٹ چیئرمین کی نشست سے اتریں۔ سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن...
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی...
عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی ایجنٹ ہیں۔ البتہ عمران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق کمیٹی نے ایک تازہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چینی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر بنانے والے آلات کی فروخت پر موجودہ محدود پابندیوں کے بجائے وسیع اور جامع پابندیاں عائد کرنی چاہییں۔ یہ مطالبہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ چینی چِپ ساز اداروں نے 2024 ء کے دوران 38 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات خریدے، جو کہ 2022 ء کی نسبت 66 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان آلات کی خریداری 5بڑی عالمی کمپنیوں اے ایس ایم ایل ، کے ایل اے ، لام ریسرچ ، اپلائیڈ مٹیریلز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر گلشن اقبال ٹاؤن انتظامیہ شب و روز ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر جاری بی آر ٹی منصوبے کے باعث گلشن اقبال کی اندرونی گلیوں میں ٹریفک کا دباؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے، جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی غفلت کے سبب شہر کی اندرونی اور بیرونی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ برسات کے بعد سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،اضافی ترقیاتی کام کرنے پڑ رہے ہیں جس کی اہم وجہ بی آر ٹی پروجیکٹ کی تعمیر میں ناقص حکمت عملی ہے اگر یہ پروجیکٹ بروقت مکمل...
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان امریکا میں جاری اوپن اسکواش کلاسک 2025 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں کھیلے جانے والے 74 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں نور زمان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔کوارٹر فائنل میں نور زمان سیڈ4 اور عالمی نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہار گئے۔ نور زمان نے پہلا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا۔تاہم، ان کے حریف نے اگلے دو گیمز 7-11 اور 4-11 سے جیت کر 1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔ نور زمان نے چوتھا گیم 8-11 اپنے نام کر کےمقابلہ 2-2کر دیا، لیکن پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں ان کے...
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی برائے چین نے ایک تازہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چینی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر بنانے والے آلات کی فروخت پر موجودہ محدود پابندیوں کے بجائے وسیع اور جامع پابندیاں عائد کرنی چاہییں۔رائٹرز کے مطابق یہ مطالبہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ چینی چِپ ساز اداروں نے سال 2024 کے دوران 38 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات خریدے، جو کہ 2022 کی نسبت 66 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ان آلات کی خریداری پانچ بڑی عالمی کمپنیوں اے ایس ایم ایل ، کے ایل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا زیرِ آب کمرشل ڈیٹا سینٹر متعارف کرا دیا ہے۔یہ جدید منصوبہ صوبہ ہائنان کے علاقے لینگشوئی میں تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد توانائی کی بچت اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔یہ منصوبہ شینزن ہائی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کمپنی نے مکمل کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سرورز کو 1300 ٹن وزنی ڈیٹا کیبنز میں رکھا گیا ہے، جو سمندر کی سطح سے 35 میٹر نیچے نصب ہیں۔ ہر کیبن میں 24 سرورز رکھے گئے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 400 سے 500 سرورز کو ایک ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا...
ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بیانات پر احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگی قیادت پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی پر فوری معافی مانگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور قدرتی آفات نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے مگر وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں کے درمیان الزامات کی سیاست سے عوامی مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔شیریں رحمان نے کہا کہ پنجاب کارڈ کھیل کر ریڈ لائن کراس کی جا رہی ہے،...
KIEV: یوکرین کے خفیہ ادارے کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فارن انٹیلیجینس ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار اولیح الیگزینڈر نے کہا کہ چین روس کو یوکرین کے اندر صحیح نشانے پر میزائل حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اہداف پر سٹیلائٹ کے ذریعے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی عہدیدار نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان یوکرین کے علاقے کی سیٹلائٹ نگرانی کر کے اسٹریٹجک اہداف کی نشان دہی اور انہیں مزید جانچنے کے...
ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔...