خیبرپختونخواضمنی بلدیاتی انتخابات؛ چیئرمین کی نشست پر 2آزاد امیدوار کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں وی سی گلی بدرال میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔
ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز
وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔عبدالمومن 1226 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ سجاد تنولی 966ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اپردیرمیں ویلج کونسل دسکوڑ بالا سے آزاد امیدوار شاہ فیصل کامیاب ہوگئے،تین نشستوں پر دو امیدوار پہلے سےبلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ دیربالا میں جنرل نشست ڈسکوڑ میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔پولنگ سٹیشن ڈسکوڑ ایک میں 1200ووٹ رجسٹرڈ تھے۔
پہاڑی علاقوں میں موسم سرد، ہلکی بارش کا بھی امکان؛ محکمہ موسمیات
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی عدم لچسپی رہی،مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ منشیات ضبط کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کامیاب کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں۔ اے این ایف نے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف مقامات سے 426 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات خیبرپختونخوا کے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے افغانستان سے مردان میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ اسمگل شدہ منشیات براستہ تیراہ اور باڑہ ،چھوٹی چھوٹی کھیپ میں مردان پہنچائی گئی تھیں۔ اسمگلرز کا مقصد حالات موافق ہوتے ہی منشیات کو منظم بین الصوبائی گروہ کے ذریعے پورے ملک میں پھیلانا تھا۔
ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی تحقیقات کے مطابق مقامی کارندے مردان کی معروف رہائشی سوسائٹی کو بطور منشیات ڈمپنگ سائٹ استعمال کر رہے تھے۔
اس کے علاوہ اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں بھی آپریشن جاری ہیں۔ 10 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
کاروائیوں میں 20 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2296.3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ دیامر کالونی جٹیال روڈ گلگت کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد
کاک پل اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 70 گرام چرس اور جی ٹی روڈ گجرات پر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 60 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں امریکا سے آنیوالے پارسل سے 52 گرام چرس برآمد کی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں تھائی لینڈ سے آنیوالے پارسل سے 22 گرام چرس، کورنگی کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے 21 گرام چرس،
ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس، پمپ بازار ڈسٹرکٹ گوادر کے قریب پلاسٹک ٹینک میں چھپائی 71 کلو گرام آئس، 13 کلو گرام ہیروئن اور 10 کلو گرام چرس، حمید کراس سرنان پشین کے قریب 2160 کلوگرام چرس اور نگور شریف ڑسٹرکٹ گوادر سے 8کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔