لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19 ماہ سے زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وکلا نے انٹراپارٹی کیس کا تصفیہ کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث 19 ماہ گزرنے کے باوجود کیس کا فیصلہ نہ ہو سکا۔لاہور ہائیکورٹ میں سٹے کے باعث کمیشن نے سماعت روک رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان

—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • بلدیاتی اداروں کا مستقبل
  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز
  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ انتخابات
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
  • پیپلزپارٹی کی ضمنی انتخابات میں ناکامی، لمحہ فکریہ
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی دفتر کا افتتاح