اوپن اسکواش کلاسک 2025: نور زمان کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان امریکا میں جاری اوپن اسکواش کلاسک 2025 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں کھیلے جانے والے 74 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں نور زمان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔کوارٹر فائنل میں نور زمان سیڈ4 اور عالمی نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہار گئے۔
نور زمان نے پہلا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا۔تاہم، ان کے حریف نے اگلے دو گیمز 7-11 اور 4-11 سے جیت کر 1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔
نور زمان نے چوتھا گیم 8-11 اپنے نام کر کےمقابلہ 2-2کر دیا، لیکن پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں ان کے مدمقابل نے 7-11 کامیابی حاصل کر کے فتح پالی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا، ملالہ
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا۔
’finding my way‘ کتاب کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو بھی شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ اُن لوگوں میں سے تھیں جو ذہنی صحت کو اہمیت نہیں دیتے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کتاب کے ذریعے وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں آگہی پیدا ہو اور ذہنی صحت سے متعلق شعور بڑھے۔