پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی حاصل ہو اور مواقع فراہم کیے جائیں۔
چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر لڑکی آزادی اور برابری کے ساتھ اپنے خواب پورے کر سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کیلئے خطرہ ہیں؛ بلاول بھٹو
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں ںے کہاکہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں، دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہم طالبان قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے عملی، نتیجہ خیز بات چیت اور تعاون میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عبوری افغان حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت خطے اور اس سے آگے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں ۔