افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لییسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان حکومت بلاول بھٹو
پڑھیں:
افغان حکام امن کے مفاد میں ذمے داری دکھائیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے۔
کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گرد گروہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت خوش حالی کی اجتماعی کوششوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔