اسرائیل اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، بیجنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کو پرعزم ہیں۔
چینی سفارتکار نے مزید کہا کہ ہم "دو ریاستی حل" کا احترام کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں کی اپنی حکومت ہونی چاہیئے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنا چاہیئے جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خطے بھر میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہو۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کے قیام کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 فلسطینی شہید
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 افراد شہید جبکہ 2 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے 339 افراد شہید جبکہ 871 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے باؤجود غزہ میں صیہونی جارحیت مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید جبکہ 83 زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 افراد شہید جبکہ 2 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے 339 افراد شہید جبکہ 871 زخمی ہو چکے ہیں۔