Islam Times:
2025-10-10@02:54:53 GMT

افغان وزارت داخلہ کی کابل میں دھماکوں کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

افغان وزارت داخلہ کی کابل میں دھماکوں کی تصدیق

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج شام افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کچھ حصوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے جس سے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کی ہے، جبکہ افغان دارالحکومت میں فائرنگ اور جھڑپوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج شام افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کچھ حصوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے جس سے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ابتدائی ردعمل میں لکھا کہ کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب اچھا ہے، اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دریں اثناء طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قان نے بھی کابل میں دھماکہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل شہر کے ایک علاقے میں دھماکہ ہوا ہے، جھڑپوں یا فائرنگ کی اطلاعات درست نہیں ہیں اور دارالحکومت میں صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے۔ واضح رہے ذرائع ابلاغ میں رپورٹس زیر گردش ہیں کہ کابل پر پاکستانی جنگی جہازوں نے بمباری کی ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر نور ولی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں دھماکے

پڑھیں:

پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آئی این پی )اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں اور باقی کھلاڑیوں بھی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فٹبال ٹیم کے ویزوں کے معاملے پر نوٹس لیا تھا اور وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجرا کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں اور صرف 3 کھلاڑی افغان نیشنل ہیں۔افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں، افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کے لیے کابل ایمبنسی پاکستان لکھا گیا تھا۔بعد ازاں، افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلئے کابل کے بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی، بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آئوٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج (جمعرات کو )ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • افغان دارالحکومت کابل میں 2 دھماکے
  • کابل دھماکوں سے گونج اُٹھا
  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی تصدیق
  • افغانستان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے
  • افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا
  • پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا
  • وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، علی امین گنڈاپور
  • افغان وزیرخارجہ کے دورہ سے تصدیق ہورہی بھارت دہشت گردی کیلئے طالبان کا معاون 
  • افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟